کشمیر میں تصادم / فائل تصویر / آئی اے این ایس
جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں ملی ٹینٹوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جاری تصادم میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، جبکہ 2 ملی ٹینٹ مارے گئے۔ اس تصادم میں 2 پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے۔ فورسز نے ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے، جس میں فوج، پولیس، بی ایس ایف، سی آر بی ایف اور این ایس جی شامل ہیں۔
Published: undefined
یہ انکاؤنٹر کٹھوعہ کے گھنے جنگلات میں جُتھانا علاقے کے قریب ہوا، جو ہیرا نگر سیکٹر سے تقریباً 30 کلومیٹر دور ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ملی ٹینٹوں کا یہ وہی گروہ ہو سکتا ہے، جو اتوار کو ہیرا نگر میں ہوئی مڈبھیڑ کے دوران فرار ہو گیا تھا۔ فورسز کو جنگل میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد آپریشن میں تیزی لائی گئی۔
مڈبھیڑ کے دوران فورسز نے جدید ہتھیاروں، ڈرون، بُلٹ پروف گاڑیوں اور تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔ ملی ٹینٹوں کے ٹھکانے سے ایم4 رائفل، گولہ بارود، دستی بم، بُلٹ پروف جیکٹ، سلیپنگ بیگ اور خوراک برآمد ہوئی۔
Published: undefined
اس آپریشن کی نگرانی جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جی پی نلین پربھات خود کر رہے ہیں۔ فورسز کا ماننا ہے کہ جنگل میں اب بھی مزید ملی ٹینٹ چھپے ہو سکتے ہیں، جس کے پیش نظر علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے آس پاس کے دیہات میں بھی نگرانی سخت کر دی ہے تاکہ کوئی ملی ٹینٹ فرار نہ ہو سکے۔
گزشتہ چند ہفتوں سے جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ کٹھوعہ میں جاری اس آپریشن کو ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined