قومی خبریں

جامعہ کوچنگ سینٹر کے 15 طلبا سول سروسز امتحان میں کامیاب

جامعہ آر سی اے کے یہ طلباء جنوری 2021 میں یونین پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والے مینز امتحان میں شامل ہوئے اور اس کے بعد اگست اور ستمبر 2021 میں انہوں نے انٹرویو دیا تھا۔

آر سی اے، جے ایم آئی / سوشل میڈیا
آر سی اے، جے ایم آئی / سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ملک کی مایہ ناز یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینٹر فار کوچنگ اینڈ کیرئر پلاننگ کی جانب سے چلائی جا رہی رہائشی کوچنگ اکادمی (آر سی اے) کے 15 طلبا نے ملک کی انتہائی معزز سول سروسز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یونین پبلک سروس کمیشن نے جمعہ کی شام سول سروسز امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

جامعہ آر سی اے کے یہ طلباء جنوری 2021 میں یونین پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والے مینز امتحان میں شامل ہوئے اور اس کے بعد اگست اور ستمبر 2021 میں انہوں نے انٹرویو دیا تھا۔ آر سی اے کے مزید 5 طلباء ایسے تھے، جن کی صرف انٹرویو کے لیے کوچنگ اور رہنمائی کی گئی تھی۔ جامعہ کے مطابق نتائج کا حتمی نتائج جائزہ لینے کے بعد یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

Published: undefined

جامعہ آر سی اے کے جن طلباء کا یو پی ایس سی کے امتحان میں انتخاب ہوا ہے، ان میں فیضان احمد، شاہد، شہنشاہ، شریہ سنگھل، محمد عاقب، محمد سمیر، حسن الزماں، محب اللہ، فیصل رضا، چکما دھیمان، عاصم خان، اقبال رسول، بشریٰ بانو شامل ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ’رہائشی کوچنگ اکادمی‘ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں واقع ہے اور اس اکادمی سے 220 سول سروسز میں منتخب ہونے والے طلبا کے علاوہ 376 طلبا دیگر پی سی ایس، بینک پی او، آر بی آئی جیسے اہم اداروں کے لیے منتخب ہو چکے ہیں۔ یہاں طلبا کو مفت میں کوچنگ دی جاتی ہے اور داخلہ امتحان کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔

Published: undefined

جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے تمام کامیاب طلباء کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس کو طلباء، اساتذہ اور آر سی اے کے عملے کے ارکان اور جامعہ کے دیگر اساتذہ کی محنت اور تندہی سے منسوب کیا۔

Published: undefined

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی مالی اعانت سے چلایا جا رہا آر سی اے - جے ایم آئی، ایس سی، ایس ٹی، خواتین اور اقلیتی طبقہ کے طلباء کو مفت کوچنگ اور رہائشی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ ان کا انتخاب ان کی جامعہ کوچنگ کے لیے آل انڈیا تحریری ٹیسٹ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، جس کے بعد ذاتی انٹرویو بھی ہوتا ہے۔

Published: undefined

سول سروسز کوچنگ پروگرام 2022 کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ داخلہ کا امتحان 20 اکتوبر 2021 کو 10 مراکز پر ہوگا اور آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ 6 اکتوبر 2021 ہے۔

Published: undefined

ایک بار آر سی اے میں داخلہ لینے کے بعد طلباء کو مفت ہاسٹل، اے سی لائبریری، جنرل اسٹڈیز کلاسز، کچھ اختیاری مضامین، قومی اور بین الاقوامی مسائل پر ماہرین کے خصوصی لیکچرز اور پینل کے ذریعے انٹرویو جیسی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ یہاں کے طلبا کو مستقل طور پر نامور سرکاری ملازمین، کامیاب امیدواروں اور ماہرین تعلیم سے بات چیت کرنے کے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined