آئی پی ایل

راجستھان نے لکھنؤ کوہرایا، پلے آف کی دہلیز پر پہنچا، گجرات ٹائٹنز پہلے نمبر پر

جیت کے ساتھ گجرات کے 13 میچوں میں 20 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے مقام پر برقرار ہےجبکہ چنئی نویں مقام پر ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

راجستھان رائلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو آئی پی ایل میچ میں 24 رنوں سے شکست دے کر پلے آف کی دہلیز پر پہنچ گیا ۔راجستھان نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر 178 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور لکھنؤ کو آٹھ وکٹ پر 154 روک دیا ۔یہ راجستھان کی13 میچوں میں 8ویں جیت ہے اور 16 پوائنٹس کے ساتھ وہ دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ لکھنؤ 13 میچوں میں پانچویں ہار کے بعد 16 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر کھسک گیا ہے ۔

Published: undefined

راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اپنے ٹاپ بلے باز جوس بٹلر کو صرف 11 رن پرکھودیا۔ بٹلر صرف دو رن بنا سکے۔ لیکن یشسوی جیسوال نے 29 گیندوں پر 41رن، کپتان سنجو سیمسن نے 24 گیندوں پر 32، دیودت پڈیکل نے 18 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39، ریان پراگ نے 16 گیندوں پر 19 اور جمی نیشم نے 12 گیندوں پر 14 رن بنائے ۔روی چندرن اشون نے سات گیندوں پر ناٹ آؤٹ 10 اور ٹرینٹ بولٹ نے نو گیندوں پر ناٹ آؤٹ 17 رن بنا کر راجستھان کو فائٹنگ اسکور تک پہنچایا جو آخر میں فاتح ثابت ہوا ہے ۔

Published: undefined

ادھر پہلے میچ میں ردھیمان ساہا (67) کی ذمہ دارانہ ایننگ کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے چنئی سپر کنگز کوآئی پی ایل میچ میں سات وکٹوں سے شکست دی۔ 133 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے شبھمن گل اور ریدھیمان ساہا نے گجرات کو مضبوط آغاز فراہم کیا اور پاور پلے میں 53 رنز جوڑے۔ آٹھویں اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہونے سے قبل گل نے 17 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔

Published: undefined

میتھیو ویڈ (20) اور ڈیوڈ ملر (15) نے ساہا کا ساتھ دیا جس سے گجرات نے 134 رن کامعمولی ہدف پانچ گیندپہلے ہی حاصل کرلیا۔

Published: undefined

اس جیت کے ساتھ گجرات کے 13 میچوں میں 20 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے مقام پر برقرار ہے، جبکہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی چنئی اپنے 13 میں سے نو میچ ہارنے کے بعد آٹھ پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined