آئی پی ایل

آئی پی ایل نیلامی 2022: کھلاڑیوں پر خوب ہو رہی پیسوں کی بارش، شریئس ایر 12.25 کروڑ روپے میں فروخت

آئی پی ایل کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی جاری ہے، ابھی تک ہوئی نیلامی میں شریئس ایر سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے ہیں جنھیں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے 12.25 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔

شریئس ایر، تصویر آئی اے این ایس
شریئس ایر، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستان کے جواں سال بلے باز شریئس ایر نے آئی پی ایل میگا نیلامی 2022 کے مارکی سیٹس میں سب سے زیادہ بولی حاصل کی ہے، کیونکہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے انھیں 12.25 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کولکاتا کو اب کپتانی کرنے کے ساتھ ایک قابل اعتماد مڈل آرڈر بلے باز بھی مل گیا ہے۔ ایر کے لیے کئی ٹیموں نے بولی لگائی، لیکن کولکاتا نے بازی مار لی۔ بنگلور، دہلی اور لکھنؤ نے شروعاات میں ہی کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے ساتھ بولی لگائی اور بعد میں گجرات ٹائٹنس بھی اس میں شامل ہو گئی۔ آخر میں 12.25 کروڑ روپے کے ساتھ کولکاتا نے ایر کے نام پر مہر لگا دی۔

Published: undefined

کولکاتا آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنس کو بھی واپس لانے میں کامیاب رہی۔ نئی فرنچائزی لکھنؤ سپر جائنٹس اور گجرات ٹائٹنس کے درمیان لگائی جا رہی بولی میں کے کے آر نے 7.25 کروڑ میں کمنس کو خرید لیا، اس سے پہلے انھیں 2020 کی نیلامی میں 15.5 کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔

Published: undefined

شکھر دھون پہلے کھلاڑی تھے جن کے لیے راجستھان رائلز، پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز نے بولی لگائی۔ بائیں ہاتھ کے سلامی بے باز کو لینے کی سب میں ہوڑ مچی تھی۔ بعد میں راجستھان پیچھے ہٹ گیا اور جلد ہی دہلی نے بھی قدم پیچھے کھینچ لیے اور پنجاب نے انھیں 8.25 کروڑ روپے میں خرید لیا۔ دہلی ڈیئر ڈیولس، ممبئی انڈینس، ڈکن چارجرس، سنرائزرس حیدر آباد اور دہلی کیپٹلس (پہلے ڈیئر ڈیولس) کے بعد پنجاب آئی پی ایل میں دھون کی پانچویں ٹیم ہوگی۔

Published: undefined

دہلی اور راجستھان کے درمیان آف اسپنر روی چندرن اشون کو چننے کے لیے جئے پور کی فرنچائزی نے انھیں 5 کروڑ روپے میں خریدا۔ چنئی سپر کنگز، رائزنگ پونے سپرجائنٹ، کنگز الیون پنجاب (اب پنجاب کنگز) اور دہلی کیپٹلز کے بعد راجستھان اشون کی پانچویں ٹیم ہوگی۔

Published: undefined

جنوبی افریقہ کے تیز گیندباز کگیسو رباڈا پر ان کی سابقہ ٹیم دہلی اور گجرات نے کافی دلچسپی دکھائی۔ دہلی سے باہر ہونے اور پنجاب کی بولی میں شامل ہونے سے پہلے دونوں فرنچائزی نے 8 کروڑ روپے کی بولی لگائی۔ آخر کار پنجاب کو رباڈا 9.25 کروڑ روپے میں مل گیا۔

Published: undefined

راجستھان میں اشون کے ساتھ ٹرینٹ بولٹ بھی شامل ہو گئے ہیں جنھوں نے 149 آئی پی ایل میچوں میں 8.17 کی اکونومی ریٹ سے 176 وکٹ لیے ہیں اور نئی گیند سے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ راجستھان نے انھیں 8 کروڑ میں حاصل کیا۔

Published: undefined

ہندوستان کے مایہ ناز تیز گیندباز محمد شامی کو گجرات نے 6.25 کروڑ روپے میں خریدا۔ گجرات اور بنگلور کے درمیان محمد شامی کے لیے جدوجہد چل رہی تھی لیکن جب بنگلور نے قدم پیچھے کھینچا تو شامی گجرات کے حصے میں چلے گئے۔

Published: undefined

چنئی سپرکنگز کے لیے 2021 سیزن میں دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے فاف ڈوپلیسی پر ان کی سابقہ ٹیم نے شروعاتی دلچسپی دکھائی تھی، لیکن بنگلور نے چنئی سے آگے نکل کر بولی لگا دی اور پھر اسے دہلی کے خلاف بولی لگانی پڑی۔ آخر کار بنگلور نے انھیں 7 کروڑ میں حاصل کر لیا۔ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈیکاک کے لیے چنئی اور لکھنؤ نے اونچی چھلانگ لگائی۔ ان کی سابقہ ٹیم ممبئی بھی دوڑ میں شامل ہوئی، لیکن لکھنؤ نے 6.75 کروڑ روپے میں انھیں حاصل کر لیا۔

Published: undefined

دہلی کو دھون بھلے ہی نہیں مل سکے، لیکن انھیں ڈیوڈ وارنر کی شکل میں ایک بہترین متبادل حاصل ہوا ہے۔ چنئی اور ممبئی نے انھیں خریدنے میں دلچسپی دکھائی تھی، لیکن دہلی کو وارنر 6.25 کروڑ روپے میں مل گئے۔ اتفاق سے وارنر نے دہلی کے ساتھ ہی اپنا آئی پی ایل سفر شروع کیا تھا، جب وہ دہلی ڈیئر ڈیولس میں تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined