آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینز کو 8 وکٹوں سے دی شکست

آئی پی ایل 2020 کا میچ راجستھان رائلز بمقابلہ ممبئی انڈینز ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اتوار کو کھیلے گئے آئی پی ایل -13 میچ میں راجستھان نے ممبئی انڈینز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

بین اسٹوکس، ویڈیو گریب
بین اسٹوکس، ویڈیو گریب 

ابوظہبی: راجستھان رائلز (آر آر) نے آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کا 45 واں میچ جیت لیا۔ اتوار کی رات راجستھان نے ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ ممبئی انڈینز نے راجستھان رائل کو 196 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا، لیکن راجستھان رائلز نے 18.2 اوورز (196/2) میں 2 وکٹیں گنوا کر یہ ہدف حاصل کرلیا۔ بین اسٹوکس نے شاندار سنچری بنائی انہوں نے 60 گیندوں میں 107 رن (ناٹ آؤٹ)، 4 چوکے اور 3 چھکے کی مدد سے بنائے۔ سنجو سیمسن نے بھی ناقابل شکست 54 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ سیمسن نے 31 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رن بنائے۔

Published: undefined

ممبئی انڈینز کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 21 گیندوں پر ناقابل شکست 60 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے اپنی اننگز میں دو چوکے اور سات چھکے لگائے۔ پانڈیا کی اننگز کی وجہ سے ممبئی انڈینز کو 20 اوور میں پانچ وکٹ گنوا کر 195 رنز بنانے میں مدد کی۔ سوریا کمار یادو نے 40، ایشان کشن نے 37 رن اور سورو تیواری نے 34 رنز بنائے۔ راجستھان رائلز کے لئے جوفرا آرچر اور شیر گوپال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

ممبئی انڈینز کے خلاف ہدف کے تعاقب میں کسی ٹیم کی یہ سب سے بڑی جیت ہے۔ اس جیت کے بعد راجستھان رائلز 12 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئی، جبکہ ممبئی 11 میچوں میں 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ممبئی کو پلے آف میں پہنچنے کے لئے صرف ایک جیت کی ضرورت ہے جبکہ رائلز کو نہ صرف اپنے دونوں میچ جیتنا پڑیں گے بلکہ بقیہ میچوں میں بھی اچھے نتائج کے لئے دعا کرنی ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined