آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: کولکتہ نائٹ رائیڈرز پر ممبئی انڈینز کی 8 وکٹ سے فتح

ممبئی انڈینز کی جانب سے کوئٹن ڈی کاک نے طوفانی پاری کھیلتے ہوئے 44 بالوں میں ناٹ آوٹ 78 رن بنائے، انہوں نے اپنی پاری میں 3 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔

تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
تصویر بشکریہ بی سی سی آئی 

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل ۔13 کے 32 ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے کوئٹن ڈی کاک کے شاندار 78 رنز کی مدد سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ممبئی نے 16.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان ہر 149 رنز بنائے اور فتح کا ہدف حاصل کرلیا۔

Published: undefined

اس سے پہلے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے نئے کپتان ایون مورگن نے جمعہ کو ممبئی انڈینز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 20 اوور میں 148 رن ہی بنا پائے، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی طرف سے ایون مورگن نے 29 بالوں میں 39 رن بنائے۔ اس کے بعد شبھم گل نے 23 بالوں پر 21 رن بنائے۔ جبکہ کپتانی سے دست بردار ہونے کے باوجود دنیش کارتک 8 بالوں میں صرف 4 ہی رن بنا پائے۔

Published: undefined

ممبئی انڈینز کے سامنے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 148 رنوں کا ہدف رکھا جو انہوں نے با آسانی 16.5 اوور ہی میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ممبئی کی جانب سے کوئٹن ڈی کاک نے طوفانی پاری کھیلتے ہوئے 44 بالوں میں ناٹ آوٹ 78 رن بنائے، انہوں نے 3 چھکے اور 9 چوکے بھی لگائے۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما نے 36 بالوں پر 35 رن بنائے، جبکہ راہل چاہر نے 18 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کیے۔ ممبئی اور کولکتہ میں اس سیزن کے شروع میں بھی مقابلہ ہوا تھا جس میں کولکتہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Published: undefined

اس میچ کے لئے دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں

کولکتہ: راہل ترپاٹھی ، شبھمن گل ، نتیش رانا ، ایون مورگن (کپتان) ، دنیش کارتک (وکٹ کیپر) ، آندرے رسل ، کرس گرین ، پیٹ کمنس ، شیوم ماوی ، ورون چکرورتی ، پرسدھ کرشنا۔

ممبئی: روہت شرما (کپتان) ، کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر) ، سوریہ کمار یادو ، ایشان کشن ، ہاردک پانڈیا ، کیرون پولارڈ ، کرونل پانڈیا ، راہل چاہر ، ٹرینٹ بولٹ ، ناتھن کولٹر نائل اور جسپریت بمراہ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined