آئی پی ایل

آئی پی ایل: ممبئی پر فتح کے بعد راہل نے کہا "ہمیں دو پوائنٹس کی اشد ضرورت تھی"

راہل نے کہا کہ سپر اوور پہلی بار نہیں ہوا ہے، اب میں اس کا عادی ہوگیا ہوں لیکن فتح سے 2 پوائنٹس حاصل کرنا ہمارے لئے بہت ضروری تھا۔ یہ ہمیشہ نہیں ہوتا ہے لہذا ایسی صورتحال میں آپ کو توازن رکھنا پڑتا ہے

لوکیش راہل، تصویر آئی پی ایل
لوکیش راہل، تصویر آئی پی ایل 

دبئی: ممبئی انڈینز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے سپر اوور میں فتح کے بعد کنگز الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہل نے کہا ہے کہ ٹیم کو اس وقت اس جیت سے دو پوائنٹس کی اشد ضرورت تھی۔ ممبئی نے اوپنر کوئنٹن ڈی کوک کے 53 اور کیرون پولارڈ کے ناقابل شکست 34 رنز کی مدد سے 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 176 رنز کا مشکل اسکور کیا تھا، جبکہ کپتان لوکیش راہل کے 77 رنز پر پنجاب نے چھ وکٹوں پر 176 رنز بنالئے۔ اسکور برابر ہونے پر میچ فیصلے کے لئے ایک سپر اوور میں گیا۔ پہلے سپر اوور میں پنجاب نے پانچ رنز بنائے جبکہ ممبئی بھی پانچ رنز ہی بنا سکی۔ دوسرے سپر اوور میں ممبئی نے 11 رنز بنائے جبکہ پنجاب نے 15 رنز بناکر میچ جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی پنجاب نے ٹورنامنٹ میں اپنی امیدوں کو برقرار رکھا۔

Published: undefined

راہل نے کہا کہ سپر اوور پہلی بار نہیں ہوا ہے اور اب میں اس کا عادی ہوگیا ہوں لیکن فتح سے دو پوائنٹس حاصل کرنا ہمارے لئے بہت ضروری تھا۔ یہ ہمیشہ نہیں ہوتا ہے لہذا ایسی صورتحال میں آپ کو توازن رکھنا پڑتا ہے۔ ہم نے جس میچ میں شکست کھائی اس میں ہم نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم ہر میچ میں سختی سے واپس آئے ہیں اور اس میچ میں فتح سے ہمیں تحریک اور مدد ملے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ 20 اوورز میں وکٹ کیپنگ کے بعد پہلے چھ اوورز میں بیٹنگ کرنا بہت مشکل ہے۔ ہم جانتے تھے کہ ممبئی کے اچھے اسپنر ہیں اور پچ سست ہوگی لہذا مینک اور میں نے ٹیم کو اچھی شروعات دینے کی کوشش کی۔ جب کرس گیل اسپنرز کے خلاف کھیلتے ہیں تو مجھے یقین رہتا ہے کہ وہ اچھا کھیلیں گے۔

Published: undefined

کپتان نے کہا کہ گیل کی موجودگی سے مدد ملی ہے۔ وہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ٹیم کو آگے لے جانے کا طریقہ جانتے ہیں ۔ کوئی ٹیم سپر اوور کے لئے تیار نہیں ہوتی۔ ایسی صورتحال میں آپ کو اپنے بولنگ ڈپارٹمنٹ پر انحصار کرنا ہوگا۔ محمد سمیع چھ بال یارکر کر سکتے ہیں اور وہ ٹیم میں بہترین بولر ہیں۔

Published: undefined

راہل نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ سینئر کھلاڑی جیت میں حصہ ڈالیں۔ جب آپ مستقل طور پر ہارتے ہیں تو آپ کو تمام فتوحات سے خوشی ملتی ہے۔ ڈریسنگ روم نے اس عمل پر توجہ دینے اور پرسکون رہنے کے بارے میں بات کی۔ یہ ماحول ہم آگے بھی برقرار رکھنا اور میچ جیتنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined