قومی خبریں

ہریانہ میں بی جے پی حکومت پر بحران کا سایہ، 3 آزاد اراکین اسمبلی نے چھوڑا ساتھ، کانگریس کی حمایت کا اعلان

ہریانہ اسمبلی میں اکثریت کے لیے اراکین اسمبلی کی تعداد 45 ہے، بی جے پی کے اس وقت 41 اراکین اسمبلی ہیں اور اسے 6 آزاد اراکین اسمبلی کا ساتھ حاصل تھا، جس میں سے 3 نے حمایت واپس لے لی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/INCHaryana">@INCHaryana</a></p></div>

تصویر @INCHaryana

 

ہریانہ کی بی جے پی حکومت پر بحران کا سایہ پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان بی جے پی کو حمایت دینے والے 6 آزاد اراکین اسمبلی میں سے 3 نے حمایت واپسی کا اعلان کر دیا ہے، جس سے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی کی قیادت والی حکومت اکثریت کے لیے ضروری اراکین اسمبلی کی تعداد (45) سے پیچھے ہو گئی ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر بھوپیندر ہڈا کی موجودگی میں تینوں آزاد اراکین اسمبلی نے نہ صرف بی جے پی سے حمایت واپس لے لی، بلکہ کانگریس کی حمایت کا اعلان بھی کر دیا۔ روہتک میں پریس کانفرنس کے دوران اس تعلق سے اعلان کرتے ہوئے تینوں اراکین اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ وہ ہریانہ کے آئندہ اسمبلی انتخاب میں بھی کانگریس کی حمایت کریں گے۔

Published: undefined

جن آزاد اراکین اسمبلی نے بی جے پی سے حمایت واپسی کا اعلان کیا ہے، ان کے نام ہیں رندھیر گولن (پنڈری)، دھرم پال گوندر (نیلوکھیڑی) اور سومویر سانگوان (چرکھی دادری)۔ تینوں نے کہا کہ وہ حکومت کی پالیسیوں سے خوش نہیں تھے اس لیے بی جے پی حکومت سے اپنی حمایت واپس لے رہے ہیں۔ دھرم پال گوندر کا کہنا ہے کہ ’’ہم حکومت سے حمایت واپس لے رہے ہیں۔ ہم کانگریس کو اپنی حمایت دے رہے ہیں۔ ہم نے کسانوں سے جڑے ایشوز سمیت مختلف ایشوز کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے۔‘‘

Published: undefined

حزب مخالف لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا نے تینوں آزاد اراکین اسمبلی کے فیصلے کا استقبال کیا اور کہا کہ ’’اس سے واضح ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت سے لوگوں کا بھروسہ اٹھ گیا ہے۔ عوامی جذبات کو دیکھتے ہوئے ہی انھوں نے بی جے پی سے حمایت واپسی کا فیصلہ لیا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’یہ ٹھیک وقت پر لیا گیا بہت مناسب فیصلہ ہے۔ کانگریس کے حق میں لہر چل رہی ہے، اس میں ان سبھی کا بھی تعاون ہوگا کیونکہ یہ باہر سے کانگریس کی حمایت کریں گے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 90 سیٹوں والی ہریانہ اسمبلی میں اکثریت کے لیے اراکین اسمبلی کی تعداد 45 ہے۔ بی جے پی کے اس وقت 41 اراکین اسمبلی ہیں اور اسے 6 آزاد اراکین اسمبلی کا ساتھ حاصل تھا، جس میں سے 3 نے حمایت واپس لے لی ہے۔ اس طرح ہریانہ کی نائب سنگھ سینی حکومت کے پاس اراکین اسمبلی کی تعداد 45 سے نیچے، یعنی 44 پہنچ گئی ہے۔ ایسے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ مزید ایک رکن اسمبلی جلد ہی بی جے پی سے حمایت واپسی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ ظاہر ہے، ایسے میں آنے والے دن بی جے پی کے لیے پریشان کن ثابت ہونے والے ہیں۔ ہریانہ میں کانگریس کے 30 اراکین اسمبلی ہیں، جبکہ 4 آزاد اراکین اسمبلی کی حمایت اسے حاصل ہے۔ 10 اراکین اسمبلی جے جے پی کے ہیں اور آئی این ایل ڈی کا بھی ایک رکن اسمبلی ہے۔ مزید ایک آزاد رکن اسمبلی ہے جس نے فی الحال کسی کو حمایت نہیں دی ہے۔ ہریانہ اسمبلی میں 2 نشستیں خالی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined