قومی خبریں

’کانگریس اور انڈیا اتحاد جمہوریت و آئین کی حفاظت کے لیے وقف‘، سونیا گاندھی نے جاری کیا ویڈیو پیغام

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے عوام سے اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’تمام لوگوں کے روشن مستقبل کے لیے کانگریس کو ووٹ دیں اور سبھی ایک ساتھ مل کر مضبوطی و اتحاد کو قائم رکھیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سونیا گاندھی /&nbsp; ویڈیو گریب</p></div>

سونیا گاندھی /  ویڈیو گریب

 

لوک سبھا انتخابات کی سرگرمیوں کے درمیان کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ اس پیغام میں سونیا نے پی ایم مودی اور بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں سیاسی مفاد کے تحت نفرت کو فروغ دینے اور لوگوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے والا بتایا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے انڈیا اتحاد کو آئین و جمہوریت کی حفاظت کے لیے وقف قرار دیا ہے۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اس ویویڈ میں سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ ’’آج ملک کے ہر گوشے میں نوجوان بے روزگاری، خواتین مظالم اور دلت، قبائلی، پسماندہ طبقات و اقلیتیں زبردست امتیازی سلوک کا سامنا کر رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے اپنے پیغام میں اس صورت حال کے لیے پی ایم مودی اور بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ’’یہ ماحول وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی سوچ کی وجہ سے ہے۔ ان کی توجہ کسی بھی قیمت پر صرف اقتدار حاصل کرنے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے سیاسی مفاد کے لیے نفرت کو فروغ دیا ہے۔‘‘

Published: undefined

اپنے پیغام میں سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ ’’کانگریس پارٹی اور میں نے ہمیشہ سبھی کی ترقی اور محروموں کو انصاف دلانے کے ساتھ ہی ملک کو مضبوط کرنے کی جدوجہد کی ہے۔ ہمارا ’نیائے پتر‘ اور ہماری گارنٹیوں کا مقصد بھی ملک کو متحد رکھنے اور غریبوں، خواتین، کسانوں، محنت کشوں اور محروم طبقات کو طاقت دینا ہے۔‘‘ پھر وہ کہتی ہیں کہ ’’کانگریس اور انڈیا الائنس آئین و جمہوریت کے تحفظ کے لیے وقف ہیں۔‘‘

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر نے اپنے پیغام میں عوام سے اتحاد کی اپیل بھی کی۔ وہ کہتی ہیں کہ ’’تمام لوگوں کے روشن مستقبل کے لیے کانگریس کو ووٹ دیں اور تمام لوگ ایک ساتھ مل کر مضبوطی اور اتحاد کو قائم رکھیں۔‘‘

Published: undefined

دوسری طرف راہل گاندھی نے اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک بار پھر بی جے پی کو آئین مخالف پارٹی قرار دیا۔ انھوں نے ’ایکس‘ پر کیے گئے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’بی جے پی اراکین پارلیمنٹ سے لے کر نائب وزیر اعلیٰ تک، سبھی یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ آئین تبدیل کر دیں گے۔ مودی اور آر ایس ایس آئین بدل کر دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے ریزرویشن و حقوق کو چھین لینا چاہتے ہیں۔‘‘ اپنے پوسٹ میں راہل گاندھی یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’ہم جان دے دیں گے لیکن آئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔‘‘ اس پوسٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے ایک ویڈیو بھی منسلک کی ہے جس میں وہ آئین ہند کو ہاتھ میں لے کر لوگوں سے خطاب کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined