آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: پنجاب سے شکست کے بعد کولکاتا کے کپتان مورگن کا بیان آیا سامنے

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کپتان ایون مورگن کا کہنا ہے کہ "ہمارا خیال تھا ہم 185-190 تک پہنچ جائیں گے۔ میچ جیتنا ایک مقصد ہوتا ہے، لیکن ایسا نہیں ہوسکا کیونکہ ہم وکٹیں مسلسل گنواتے رہے۔"

ایون مورگن، تصویر آئی پی ایل
ایون مورگن، تصویر آئی پی ایل 

شارجہ: کنگز الیون پنجاب کے خلاف آٹھ وکٹوں سے ہارنے کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان ایون مورگن نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم متواتر وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی اس لئے وہ بڑا اسکور نہیں کرسکے۔ کولکاتا نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے تھے۔ پنجاب نے دو وکٹیں گنوا کر ہدف حاصل کرلیا۔

Published: undefined

اس میچ میں عمدہ کارکردگی کے سبب کرس گیل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ گیل نے 29 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ اپنی اننگز کے دوران انہوں نے 2 چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔کولکتہ کی شروعات بہت خراب تھی اور ٹیم 10 رنز پر تین وکٹیں گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد 57 رنز بنانے والے کپتان مورگن اور شبھمن گل نے 81 رنز کی شراکت کی لیکن ان دونوں کے بعد ٹیم دوبارہ اپنی تال سے محروم ہوگئی۔

Published: undefined

میچ کے بعد مورگن نے کہا کہ اگر آپ جلد وکٹ کھو دیتے ہیں خاص طور پر شارجہ میں تو آپ کو جوابی حملہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میں مایوس ہوں کہ ہماری شراکت زیادہ آگے نہیں بڑھ سکی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تین وکٹیں گنوا دی تھیں۔ یہ شراکت کی بات تھی۔ ہمارا خیال تھا کہ ہم 185-190 تک پہنچ جائیں گے۔ میچ جیتنا ایک مقصد ہوتا لیکن ایسا نہیں ہوسکا، ہم وکٹیں مسلسل گنواتے رہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کے خلاف شکست کے بعد پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔ کے کے آر نے اس سیزن میں اب تک 12 میچ کھیلے ہیں جن میں سے انہوں نے 6 میچ جیتے ہیں۔ جبکہ 6 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined