آئی پی ایل

دھونی کے چاہنے والوں کو ملی خوشخبری، مزید ایک سال چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلنے کا فیصلہ

دھونی نے فرنچائزی اسپانسر انڈیا سیمنٹ لمیٹڈ کی 75ویں سالانہ تقریب کے موقع پر ورچوئل بات چیت کے دوران ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مزید ایک سال چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلیں گے۔

مہندر سنگھ دھونی، تصویر آئی اے این ایس
مہندر سنگھ دھونی، تصویر آئی اے این ایس 

چنئی: چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ وہ مزید ایک سال کے لئے آئی پی ایل میں کھیلنا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ ان کا الوداعی میچ چنئی میں ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

دھونی نے فرنچائزی اسپانسر انڈیا سیمنٹ لمیٹڈ کی 75ویں سالانہ تقریب کے موقع پر منگل کی شب کو ورچوئل بات چیت کے دوران ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’جب الوداع ہونے کی بات آتی ہے تو آپ آکر مجھے سی ایس کے کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں اور یہ میرا الوداعی میچ ہوسکتا ہے۔ تو آپ کو مجھے الوداع کہنے کا موقع ملے گا۔ امید ہے کہ میں چنئی دیکھنے آؤں گا اور وہاں اپنا آخری میچ کھیلوں گا اور تمام شائقین سے ملوں گا۔

Published: undefined

دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کے اعلان کے لئے 15 اگست کی تاریخ ہی کیوں منتخب کیے جانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس سے بہتر دن نہیں ہو سکتا۔

Published: undefined

سی ایس کے کے وائس چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر این شری نواسن نے انڈیا سیمنٹ کے 75 سالہ سفر کے بارے میں کہا کہ سی ایس کے کی آمد کے بعد سے انڈیا سیمنٹ ایک الگ سطح پر چلا گیا ہے۔ انڈیا سیمنٹ ایک مضبوط برانڈ ہے، لیکن سی ایس کے نے اسے کچھ ہی وقت میں شکست دے دی۔ اس کے لیے ہمیں صرف ایک شخص ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی کا شکریہ ادا کرنا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined