عالمی خبریں

امریکہ: بائیڈن انتظامیہ میں ’مذہبی آزادی کے نئے سفیر‘ راشد حسین کا ہندوستان کی کس ریاست سے تعلق ہے؟

سال 2010 میں راشد جب ہندوستان آئے تھے تو وہ آئی آئی ٹی کی مفت کوچنگ دینے والے ’سپر 30‘ کے ڈائریکٹر آنند کمار سے ملے تھے، اسی دوران انہوں نے ہندوستان سے اپنے خاندان کے تعلق کا ذکر کیا تھا

راشد حسین / تصویر ٹوئٹر
راشد حسین / تصویر ٹوئٹر 

واشنگٹن: امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ نے راشد حسین کو بین الاقوامی مذہبی آزادی کا نیا (ایمبیسڈر ایٹ لارج) سفیر مقرر کیا ہے۔ راشد حسین اس اہم عہدے پر فائز ہونے والے پہلے مسلمان ہیں۔ راشد حسین کی پیدائش تو امریکہ میں ہوئی ہے، تاہم ان کے خاندان کا تعلق ہندوستان سے ہے۔

Published: 01 Aug 2021, 4:11 PM IST

خیال رہے ایمبیسڈر ایٹ لارج ایک ایسا سفیر ہوتا ہے جس کو خصوصی ذمہ داریاں فراہم کی جاتی ہیں، تاہم وہ کسی خاص ملک کے لئے مقرر نہیں کیا جاتا۔ سال 2010 میں راشد جب ہندوستان آئے تھے تو وہ پٹنہ میں آئی آئی ٹی کی مفت کوچنگ دینے والے سپر 30 کے ڈائریکٹر آنند کمار سے ملے تھے۔ اسی دوران انہوں نے ہندوستان سے اپنے خاندان کے تعلق کو بیان کیا تھا۔

Published: 01 Aug 2021, 4:11 PM IST

راشد حسین کے والد کا نام اکبر حسین تھا اور وہ کانکنی کے انجینئر تھے، جو 1970 میں ہندوستان کی ریاست بہار سے امریکہ کے ویومنگ میں چلے تھے تھے۔ کچھ سال بعد وہ جب ہندوستان آئے تو انہوں نے راشد کی والدہ رقیہ بیگم سے شادی کر لی۔ رقیہ بیگم ٹیکساس کے پلانو میں ڈاکٹر کے بطور فرائض انجام دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ راشد کی بڑی بہن اور چھوٹا بھائی بھی ڈاکٹر ہیں۔

Published: 01 Aug 2021, 4:11 PM IST

راشد نے اپنے بارے میں ایک ویڈیو کے دوران بتایا کہ وہ اپنے اسکول میں اکیلے مسلمان تھے اور ان کے اساتذہ ان سے اسلام کے بارے میں جاننا چاہتے تھے۔ حافظ قرآن راشد نے مسلم اکثریتی ممالک میں مذہبی اقلیتوں کی سلامتی کے لئے بھی کام کیا ہے اور انہیں مذہبی شدت پسندی کے خلاف جدوجہد کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ راشد کو اوباما انتظامیہ میں بھی اہم ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

Published: 01 Aug 2021, 4:11 PM IST

راشد حسین کو 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔ بیالیس سالہ راشد حسین فی الحال قومی سلامتی کونسل میں تعاون اور عالمی شراکت داری کے ڈائریکٹر ہیں۔ اس سے پہلے وہ محکمہ انصاف کی قومی سلامتی یونٹ میں سینئر وکیل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سابق صدر اوباما کی انتظامیہ میں وہ اسلامی تعاون تنظیم کے لئے خصوصی سفیر، دہشت گردی مخالف مواصلات کے لئے امریکہ کے خصوصی مندوب اور ڈپٹی ایسوسی ایٹ وائٹ ہاؤس کونسل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Published: 01 Aug 2021, 4:11 PM IST

راشد حسین کی پیدائش امریکی ریاست ویومنگ میں ہوئی تھی جبکہ ان کی پرورش ریاست ٹیکساس کے پلانو میں ہوئی۔ راشد کی والدہ رقیہ بیگم، بڑی بہن لبنیٰ اور چھوٹا بھائی صاد میڈیکل ڈاکٹر ہیں۔ راشد نے ڈلاس کے گرین ہل اسکول سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ کالج کے دنوں میں وہ کئی طرح کے تعلیمی مقابلوں میں حصہ لیتے رہتے تھے اور انہوں نے ٹیکساس ریاستی سطح کا مباحثہ سمیت کئی قومی مقابلے جیتے تھے۔

Published: 01 Aug 2021, 4:11 PM IST

انہوں نے یال لا اسکول سے جیورس ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی، جہاں انہوں نے یال لا جرنل کے ایڈیٹر کے طور پر کام کیا اور ہارورڈ یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن اور عربی و اسلامی مطالعہ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے جارج ٹاؤن لا سینٹر اور جارج ٹاؤن اسکول آف فارین سروس میں قانون کے معاون پروفیسر کے طور پر درس و تدریس کا بھی کام کیا۔ راشد حسین اردو، عربی اور ہسپانوی زبان کے ماہر ہیں۔

Published: 01 Aug 2021, 4:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Aug 2021, 4:11 PM IST