عالمی خبریں

امریکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دے گا: بائیڈن

جو بائیڈن نے اسرائیلی صدر رووین ریولن سے ملاقات سے قبل کہا کہ آج ہم ایران سمیت مختلف چیلنجوں کی وسعت پر تبادلہ خیال کرنے جا رہے ہیں۔ میں آپ سے کہہ سکتا ہوں کہ ایران کو جوہری ہتھیار کبھی نہیں ملے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن / تصویر یو این آئی
امریکی صدر جو بائیڈن / تصویر یو این آئی William Thomas Cain

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ ان کے اقتدار میں رہنے تک ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کبھی اجازت نہیں دے گا۔ جو بائیڈن نے اسرائیلی صدر رووین ریولن سے ملاقات سے قبل کہا کہ ’’آج ہم ایران سمیت مختلف چیلنجوں کی وسعت پر تبادلہ خیال کرنے جا رہے ہیں۔ میں آپ سے کہہ سکتا ہوں کہ ایران کو جوہری ہتھیار کبھی نہیں ملے گا‘‘۔

Published: undefined

جو بائیڈن کے یہ ریمارکس امریکی فوج کے ذریعہ عراق میں امریکی مفادات پر حملوں کے ردعمل میں شام عراق کے سرحدی علاقے میں امریکی فوج کی جانب سے ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کتائب حزب اللہ اور کاتب سید الشہدا کے خلاف فضائی حملے شروع کرنے کے ایک دن بعد آئے ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل پیر کے روز وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ حملے امریکی آئین کے آرٹیکل 2 کے تحت جائز ہیں، جو صدر کو امریکی مفادات کے دفاع کے لئے فوجی طاقت کے استعمال کا حق دیتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined