قومی خبریں

ایودھیا: دھنی پور مسجد کے نام پر چندہ وصولی! ٹرسٹ نے درج کرائی ایف آئی آر

ٹھگوں نے محمد بن عبداللہ مسجد کی تصویر چسپاں کر کے بینک اکاؤنٹ نمبر جاری کر دیا۔ بہت سے لوگ ان کے جھانسے میں بھی آ گئے اور امداد میں کافی رقم دے دی۔ اس انکشاف کے بعد پولیس کی تفتیش جاری ہے

<div class="paragraphs"><p>ایف آئی آر / آئی اے این ایس</p></div>

ایف آئی آر / آئی اے این ایس

 

لکھنؤ: سپریم کورٹ کے حکم پر ایودھیا کے دھنی پور میں تعمیر ہو رہی مسجد کے نام پر ٹھگی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق دھنی پور میں محمد بن عبداللہ مسجد کی تعمیر کے لیے ہندوستان اور بیرون ملک سے عطیات دئے جا رہے ہیں لیکن چند سماج دشمن عناصر نے اس مسجد کے نام پر وصولی بھی شروع کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹھگوں نے محمد بن عبداللہ مسجد کی تصویر چسپاں کر کے بینک اکاؤنٹ نمبر جاری کیا۔ بہت سے لوگ ان کے جھانسے میں بھی آ گئے اور آن لائن کافی رقم عطیہ کر دی۔ اس انکشاف کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ ایودھیا کے کئی بینکوں میں ٹھگوں نے دھنی پور مسجد کے نام سے اکاؤنٹ کھولے ہیں۔ دھوکہ دہی کی اطلاع ملنے کے بعد اب انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے چیف ٹرسٹی ظفر فاروقی نے لکھنؤ کے گوتم پلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

درحقیقت حال ہی میں سوشل میڈیا پر مسجد کی تصویر کے ساتھ ایک بینک اکاؤنٹ نمبر بھی وائرل ہوا تھا، جس میں چندہ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جب مسجد ٹرسٹ کے لوگوں کو اس بات کا علم ہوا تو وہ حیران رہ گئے۔ کیونکہ عطیات کے نام پر فراڈ کیا جا رہا تھا۔

Published: undefined

ابتدائی تفتیش میں جس موبائل نمبر سے آن لائن عطیات مانگے جا رہے تھے وہ الخیر فنانس کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ اب تک تقریباً 1.5 لاکھ روپے کے عطیات جمع ہو چکے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ چندہ کا پیغام سنی سنٹرل وقف بورڈ لکھنؤ کے چیئرمین ظفر فاروقی تک بھی پہنچ گیا تھا۔ انہیں واٹس ایپ پر یہ پیغام موصول ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined