امریکہ: فلوریڈا میں عمارت گرنے سے 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق، 14 کی تلاش جاری
میامی کے میئر کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، سیکڑوں ریسکیو ٹیمیں اسٹینڈ بائے پر بھی ہیں، جبکہ اسرائیل اور میکسیکو سے بھی ماہرین ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
واشنگٹن: پانچ روز قبل امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک عمارت کے گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ خیال رہے فلوریڈا میں عمارت گرے 5 روز گزر گئے ہیں۔ تاحال 150 افراد میں 136 افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے، 14 کی تلاش جاری ہے۔ عمارت تلے ممکنہ طور پر دبے 14 افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں ہیں۔
انجینئرز کا دعویٰ ہے کہ 13 منزلہ عمارت کی بنیادیں کمزور ہونے کے سبب حادثہ پیش آیا۔ میامی کے میئر کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، سیکڑوں ریسکیو ٹیمیں اسٹینڈ بائے پر بھی ہیں، جبکہ اسرائیل اور میکسیکو سے بھی ماہرین ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جسٹس روی وجے کمار ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق امریکہ کے صدر جوبائیڈن چاہتے ہیں کہ عمارت گرنے کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے۔ میامی ڈیڈ کاؤنٹی کی میئر ڈینیلا لیون کاوا نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’’ہمارے اہلکاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں میں ایک اور شخص کو بچایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لاپتہ ہونے والے کل 150 افراد میں سے 136 افراد کا سراغ لگایا گیا ہے۔ اب تک 11 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے‘‘۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔