جسٹس روی وجے کمار ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

صدر جمہوریہ ہند نے ہندوستان کے آئین کی دفعہ 223 کے تحت عطا کئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جسٹس روی وجے کمار ملی متھ کو ہماچل پردیش کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے

یو این آئی
یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند نے ہندوستان کے آئین کی دفعہ 223 کے تحت عطا کئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جسٹس روی وجے کمار ملی متھ کو ہماچل پردیش کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ ا س سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن قانون و انصاف کی وزارت کے محکمہ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

جسٹس روی وجے کمار کو جسٹس لنگپا نارائن سوامی کے ریٹائر ہونے کے نتیجے میں یکم جولائی 2021 سے ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کے فرائض انجام دینے کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ہماچل ہائی کورٹ کے سب سے سینئر جج ہیں۔


جسٹس روی وجے کمار ملی متھ نے 28 جنوری 1987 کو ایڈو کیٹ کی حیثیت سے اندراج کرایا تھا، وہ بی کام پاس بھی ہیں۔ روی وجے کمار کرناٹک ہائی کورٹ، مدراس ہائی کورٹ میں بطور مصنف اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ سول، فوجداری، آئینی، لیبر، کمپنی اور سروسز معاملوں میں سپریم کورٹ میں 20 سال تک پریکٹس کر چکے ہیں۔

روی وجے کمار کو آئینی قانون میں خاص مہارت حاصل ہے۔ انہوں نے بنگلور یونیورسٹی اور کوویمپو یونیورسٹی شموگا میں بھی کام کیا ہے۔ 18 فروری 2008 کو انہیں کرناٹک ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے مقرر کیا گیا تھا اور 17 فروری 2010 کو ان کی مستقل جج کے طور پر تقرری کی گئی۔ 7 جنوری 2019 کو ان کا ہماچل پردیش ہائی کورٹ میں تبادلہ کر دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */