قومی خبریں

’ایمس‘ بھونیشور کے ڈاکٹروں کا کارنامہ، مریض کے سر سے نکالا 7 کلوگرام کا ٹیومر

مریض نے مختلف میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں کے چکر کاٹے لیکن ٹیومر کی نایاب نوعیت کی وجہ سے کہیں اس کا آپریشن نہیں ہو سکا۔ آخر میں ایمس کے ڈاکٹروں نے یہ کارنامہ کر دکھایا۔

ایمس، تصویر یو این آئی
ایمس، تصویر یو این آئی 

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) بھونیشور کے ڈاکٹروں نے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ مریض کے سر سے 7 کلو گرام وزنی ایک نایاب سئینووئل سارکوما ٹیومر نکال دیا ہے۔ یہ پیچیدہ آپریشن ماہر ڈاکٹروں کی موجودگی میں تقریباً سات گھنٹے تک جاری رہا۔

Published: undefined

مغربی بنگال کے رویندر بسوئی (51 سال) پچھلے 25 سالوں سے ایک چھوٹے ٹیومر سے جوجھ رہے تھے۔ پچھلے سات مہینوں میں ٹیومر کا سائز اچانک بڑھ گیا جس نے ان کی روزمرہ کی زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا۔ اس کے علاج کے لیے انہوں نے مختلف میڈیکل کالجز اور اسپتالوں کے چکر کاٹے لیکن ٹیومر کی نایاب نوعیت کے باعث کہیں اس کا آپریشن نہیں ہو سکا۔ آخر میں انہوں نے ایمس بھونیشور کے پلاسٹک سرجری کے شعبے میں ڈاکٹر کو دکھایا۔

Published: undefined

ڈاکٹروں کی ٹیم نے تشخیص کے بعد پایا کہ مریض کی کھوپڑی میں سئینووئل سارکوما ٹیومر ہے۔ ایمس بھونیشور میں ’برنز اینڈ پلاسٹک سرجری‘ کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر سنجے گری نے کیس کی پیچیدگی کو سمجھا اور مریض کے اہل خانہ کو ٹیومر کے آپریشن کے خطرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایمس کے سرجیکل آنکولوجی، نیورو سرجری، انٹروینشنل ریڈیولوجی اور اینستھیسیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے اسے ایک مشکل چیلنج کے طور پر لیا اور محتاط منصوبہ بندی اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے آپریشن کی کامیابی کو یقینی بنایا۔

Published: undefined

سات گھنٹے کی طویل سرجری کے بعد مریض رویندر بسوئی میڈیکل ٹیم کی مہارت اور لگن کی وجہ سے اس ٹیومر سے نجات حاصل کر لیے۔ انہوں نے ڈاکٹروں کی تعریف کرتے ہوئے فرشتہ قرار دیا جن کی وجہ سے انہیں نئی ​​زندگی ملی ہے۔ایمس بھونیشور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آشوتوش بسواس نے کہا کہ یہ کامیاب آپریشن لوگوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined