پٹرول و ڈیزل کے داموں کی آگ مزید بھڑکی! مئی-جون میں 32 ویں مرتبہ اضافہ

چار مئی سے اب تک پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں 32 مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔ اس اثنا میں قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کے دام 8.12 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 8.76 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو چکا ہے

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں منگل کے روز ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔ جس کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 99 روپے فی لیٹر اور چنئی میں 100 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گئی۔ منگل کو ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 35 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پیر کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی لیکن اس سے ایک دن پہلے اضافہ کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ 4 مئی سے اب تک پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں 32 مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔ اس اثنا میں قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کے دام 8.12 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 8.76 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہو چکا ہے۔


دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 35 پیسے کے اضافے سے 98.81 روپے اور ڈیزل کی قیمت 28 پیسے اضافے کے ساتھ 89.18 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 34 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اب ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 104.90 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96.72 روپے ہے جو اب تک ایک ریکارڈ سطح ہے۔

چنئی اور کولکاتا میں پٹرول 31،31 پیسے مہنگا ہوگیا جو اب بالترتیب 99.80 روپے اور 98.64 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ڈیزل کی قیمت چنئی میں 26 پیسے اضافے کے ساتھ 93.72 روپے فی لیٹر اور کولکاتا میں 28 پیسے اضافے کے بعد 92.03 روپے فی لیٹر ہوگئی۔


آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 98.81 —————— 89.18

ممبئی ۔————— 104.90 —————— 96.72

چنئی —————- 99.80 -—————- 93.72

کولکاتا ———— 98.64 —————— 92.03

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔