
قرض معاہدے کے دوران زیلنسکی اور اسٹارمر/ ویڈیو گریب
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان زبردست دل شکنی ہو چکی ہے۔ دونوں ملکوں کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان ہوئی نوک جھونک اور زوردار بحث اس وقت پوری دنیا میں موضوع بحث ہے۔ وہیں یو ایس سے مدد کی امید ختم ہونے کے بعد یوکرین کو یو کے کا ساتھ مل گیا ہے۔ برطانیہ سے یوکرین کو 2.84 ارب ڈالر کا قرض ملا ہے۔ اس رقم سے یوکرین میں خطرناک اسلحے تیار ہوں گے۔ برطانیہ کی اس مدد کا زیلنسکی نے شکریہ ادا کیا ہے۔
Published: undefined
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتہ کو کہا کہ برطانیہ نے 2.26 بلین پاؤنڈ یعنی 2.84 بلین ڈالر کا قرض دیا ہے۔ جس کا استعمال یوکرین میں اسلحہ بنانے کے لیے کیا جائے گا۔ برطانیہ کی چانسلر ریچیل ریووس اور یوکرین کے وزیر مالیات سرجیو مورچنکو نے اس قرض معاہدہ کی قرار داد پر دستخط کیے۔ اس قرض کی پہلی قسط جلد ہی یوکرین کو مل جائے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ہفتہ کو زیلنسکی نے لندن میں برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات صدر ٹرمپ سے یوکرین کے امریکی حمایت کو لے کر ہوئے تنازعہ کے درمیان ہوئی تھی۔ یہ میٹنگ واشنگٹن میں زیلنسکی کے دورہ کے بعد پھر سے طے کی گئی تھی۔ ان کشیدہ حالات کے درمیان امریکی رہنماؤں خاص کر صدر ٹرمپ اور نائب صدر جیڈی یونس کے ذریعہ یوکرینی صدر کی شدید تنقید کی گئی تھی۔
Published: undefined
یوکرینی صدر آج کنگ چارلس-3 سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں اور پھر بکنگھم پیلس کے پاس واقع 200 سال پرانی لینکسٹر ہاؤس میں ایک میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے ہفتہ کی شام کو یوکرینی صدر سے ملاقات کے بعد امریکی صدر ٹرمپ اور فرانسیسی صدر ایمونوئل میکرون سے بات کی۔ وزیر اعظم دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔
زیلنسکی جب 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر پہنچے تو برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ گرمجوشی سے ملنے کا منظر دیکھا گیا۔ انہیں وہاں موجود بھیڑ نے پُرجوش طور سے استقبال کیا۔ اسٹارمر نے زیلنسکی سے کہا، "جیسا کہ آپ باہر کی سڑک پر لوگوں کی آوازیں سن سکتے ہیں، آپ کو پورے یونائیٹڈ کنگڈم کی حمایت حاصل ہے۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined