عالمی خبریں

ٹرمپ کی موجودگی میں یو اے ای اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے

اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ان معاہدوں کو امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے ڈونالڈ ٹرمپ کی بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر بھنایا جائے گا۔

تصویر ویڈیو گریب ڈبلو ایس جے
تصویر ویڈیو گریب ڈبلو ایس جے 

یو اے ای اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ معمول پر تعلقات کو کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی موجودگی میں حتمی شکل دی گئی اور تینوں ممالک نے معاہدوں پر دستخط کئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان معاہدوں کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے انہیں ’نئے مشرق وسطی کا آغاز‘ کہہ کر خوش آمدید کیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہےسنہ 1948 میں اسرائیل کے وجود میں آنے کے بعد یہ دونوں خلیجی ریاستیں اسے تسلیم کرنے والے تیسرے اور چوتھے عرب ممالک ہیں۔واضح رہے کہ بیشتر عرب ریاستوں نے کئی دہائیوں سے اسرائیل کا بائیکاٹ کر ا ہوا ہے اور وہ اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ اسرائیل سے تنازعہ کے بعد ہی تعلقات استوار کرنے کی جانب کوئی قدم اٹھائیں گے۔

Published: undefined

اسرائیل کے کمزور اور بدعنوانی کے الزامات سے گھرے ہوئے وزیراعظم نتن یاہو نے یہ کہتے ہوئے ان معاہدوں کو خوش آمدید کہا کہ ’یہ دن تاریخی طور سے بہت اہم ہے، یہ امن کے ایک نئے آغاز کی علامت ہے۔‘ اس کے بر عکس فلسطینی رہنما محمود عباس نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں سے صرف اسرائیلی انخلا ہی مشرق وسطی میں امن قائم کر سکتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے جو ان معاہدوں کے حق میں ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس سے فلسطین کے دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے میں مدد ملے گی اور خلیجی ممالک کو تجارت کرنے کے کئی نئے مواقع ملیں گے۔ معاہدہ کرنے والے عرب ممالک کو امید ہے کہ اس کے بعد امریکہ سے ہتھیار لینے میں آسانی ہوگی۔ ان معاہدوں کا زیادہ فائدہ اسرائیل کو ہوگا کیونکہ اس کی خطہ میں تنہائی کم ہوگی اور اس کو تجارت کے لئے نئے ممالک مل جائیں گے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ان معاہدوں کو امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے ڈونالڈ ٹرمپ کی بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر بھنایا جائے گا۔ یہ معاہدے جہاں ایران کے لئے نئے مسائل پیدا کریں گے وہیں بہت ممکن ہے کہ یہ فلسطین کے لئے ایک بڑا دھوکہ ثابت ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined