عالمی خبریں

دنیا کو امن کی ضرورت ہے: پوپ فرانسیس کا سالِ نو پر پیغام

پاپائے روم بالعموم دوپہر کے وقت سینٹ پیٹر اسکوائر کے جھروکے سے نمودار ہوکر خطاب کرتے ہیں لیکن اس مرتبہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے انھوں نے اندرون ہال سے خطاب کیا ہے۔

پوپ فرانسیس کا سالِ نو پر پیغام
پوپ فرانسیس کا سالِ نو پر پیغام 

ویٹی کن سٹی: رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے نئے سال کے موقع پر دنیا میں امن کے قیام کی اپیل کی ہے۔ وہ آج سال کے پہلے دن ویٹی کن میں دوبار نمودارہوئے ہیں۔ اس سے پہلے وہ درد شقیقہ کی وجہ سے جمعرات اور پھر جمعہ کی صبح چرچ کی نئے سال کی روایتی دعائیہ تقریب میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔

Published: undefined

2013ء میں رومن کتھولک کا سربراہ بننے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پوپ فرانسیس نے سالِ نو کے آغاز پر ویٹی کن کی روایتی دعائیہ تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔ البتہ دوپہر کے وقت جب انھوں نے تقریر کی تو ان کے چہرے سے درد یا کسی قسم کی تکلیف کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے تھے۔

Published: undefined

پوپ فرانسیس نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’’آج زندگی کو جنگ، مخاصمت اوربہت سی تخریبی سرگرمیاں کنٹرول کر رہی ہیں۔ ہم امن چاہتے ہیں، یہ ایک تحفہ ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ ’’کرونا وائرس کے عالمی بحران سے نمٹنے کے لیے ظاہر کردہ ردعمل سے بوجھ بانٹنے کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ گزشتہ سال کے دوران میں انسانی زندگی کے سفر میں دردآمیز واقعات رونما ہوئے ہیں، بالخصوص وَبا نے ہمیں یہ سبق سکھایا ہے کہ دوسروں کے مسائل میں دلچسپی لینا اور ان کے دکھ، درد میں ساجھی بننا کیوں ضروری ہے۔‘‘

Published: undefined

پاپائے روم بالعموم دوپہر کے وقت سینٹ پیٹر اسکوائر کے جھروکے سے نمودار ہوکر خطاب کرتے ہیں لیکن اس مرتبہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے انھوں نے اندرون ہال سے خطاب کیا ہے تاکہ لوگوں کا مجمع اکٹھا نہ ہو اور وہ آپس میں گھلے ملے نہیں۔

Published: undefined

پوپ فرانسیس نے بالخصوص جنگ زدہ یمن کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے جہاں گزشتہ چھے سال سے جنگ جاری ہے۔ یمن کے جنوبی شہر عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بدھ کو حملے میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ انھوں نے یمن میں تشدد کے واقعات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں لاتعداد بے گناہ افراد مارے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined