کنگنا نے گھر بناتے وقت اصولوں کی خلاف ورزی کی: عدالت

کنگنا رناوت کے فلیٹوں میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے سے ممبئی میونسپل کارپوریشن کو روکنے کی ان کی عرضی کو خراج کرتے ہوئے عدالت نے تبصرہ کیا کہ 3 فلیٹوں کو ملاتے وقت منصوبے کی خلاف ورزی کی گئی

کنگنا رناوت / Getty Images
کنگنا رناوت / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت کے فلیٹوں میں غیر قانونی تعمیرات گرانے سے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کو روکنے کی ان کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے یہاں ایک دیوانی عدالت نے تبصرہ کیا کہ کنگنا نے اپنے تین فلیٹوں کو متاتے وقت منظور شدہ اسکیم کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

ممبئی کے مضافاتی علاقہ ڈنڈوشی میں ایک عدالت نے گزشتہ ہفتہ داخل عرضی کو خارج کر دیا۔ اس پر تفصیلی فیصلہ جمعرات کو دستیاب ہوا ہے۔ جج ایل ایس چوہان نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ رناوت نے شہر کے کھار علاقہ میں 16 منزلہ عمارت کی پانچویں منزل پر اپنے تین فلیٹوں کو ملا لیا ہے۔


جج نے کہا کہ ایسا کرتے ہوئے انہوں نے سنک ایریا، ڈکٹ ایریا اور عام راستہ کو کور کر دیا۔ عدالت نے کہا، ’’یہ منظور شدہ اسکیم کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس کے لئے مجاز اتھارٹی کی منظوری ضروری ہے۔‘‘ خیال رہے کہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے مارچ 2018 میں اداکارہ کو ان کے کھار کے تین فلیٹوں میں غیر قانونی تعمیرات کے لئے نوٹس جاری کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔