ملک کے 116 اضلاع میں 259 مقامات پر کورونا ویکسین کے ’ڈرائی رن‘ کا آغاز

کورونا ویکسین کی ویکسی نیشن مہم سے وابستہ مسائل کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنے کی کوشش کے ایک حصے کے طور پر آج ملک بھر کے 116 اضلاع میں 259 مقامات پر ’ڈرائی رن‘ کا آغاز ہو گیا

تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: کورونا ویکسین کی ویکسی نیشن مہم سے وابستہ مسائل کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنے کی کوشش کے ایک حصے کے طور پر آج ملک بھر کے 116 اضلاع میں 259 مقامات پر ’ڈرائی رن‘ کا آغاز ہو گیا۔

ملک کی چار ریاستوں میں کورونا ویکسین کے’ڈرائی رن‘ یعنی ریہرسل کی کامیابی کے بعد مرکزی حکومت نے آج ملک کی تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں ’ڈرائی رن‘ کا اعلان کیا تھا۔

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ہفتہ کے روز کہا کہ مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق ملک کی تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا ویکسین کے ویکسی نیشن کے لئے’ ڈرائی رن‘ کی مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ ’ڈرائی رن‘ کے دوران ویکسی نیشن مہم سے متعلق پورے طریق کار پر عمل کیا جاتا ہے گویا واقعی ویکسی نیشن مہم چلائی جارہی ہے۔


قابل غور ہے کہ ’ڈرائی رن‘ کے دوران ویکسی نیشن مہم سے متعلق تمام کارروائیوں پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔ اس سے کورونا ویکسین کے حوالہ سے تیار ’کو- ون ایپ‘ بیرونی ماحول میں مینکس کی طرح سے کام کرتا ہے، اس کے بارے میں یہ بھی معلوم ہو جائے گااور اس سے نمٹنے کے طریقے بھی بنائے جاسکیں گے۔

اس سے مختلف سطحوں پر ویکسی نیشن مہم میں شامل ہونے والے لوگوں کا بھی حوصلہ بڑھے گا۔ ملک میں ’ڈرائی رن‘ کا پہلا مرحلہ آندھرا پردیش ، آسام ، گجرات اور پنجاب میں 28 اور 29 دسمبر کو کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔