پلے اسٹور کے خلاف گوگل کی بڑی کارروائی! ہٹائے گئے17.5 فرضی ایپس، 80 ہزار ڈویلپرز بلاک
ہٹائے گئے ایپس صارفین کے پیسے چوری کر سکتے تھے، بغیر اطلاع پیڈ سبسکرپشن ایکٹیو کرسکتے تھے یا پھر ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے تھے۔ بہت سے ایپس صارفین کی پرائیویسی کے لیے براہ راست خطرہ تھے۔

اینڈرائیڈ صارفین کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے گوگل نے پلے اسٹور پراب تک کی سب سے بڑی کارروائی کی ہے۔ کمپنی نے پلیٹ فارم سے 17.5 لاکھ سے زیادہ مشکوک اور فرضی ایپس کو ہٹا دیا ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً 80 ہزار ڈویلپر اکاؤنٹس کو مستقل طور پر بلاک کر دیا گیا ہے۔ اس قدم کو 2025 تک اینڈرائیڈ ایکو سسٹم کو مزید محفوظ بنانے کی سمت اہم مانا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کی کچھ رشتہ ایپس گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دی گئیں
ہٹائے گئے زیادہ ترایپس میں خطرناک مالویئر چھپا ہوا تھا۔ یہ ایپس صارفین کے پیسے چوری کر سکتے تھے، بغیر اطلاع پیڈ سبسکرپشن ایکٹیو کرسکتے تھے یا پھر ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے تھے۔ بہت سے ایپس صارفین کی پرائیویسی کے لیے براہ راست خطرہ تھے۔ کمپنی نے بتایا کہ اس کے اے آئی پر مبنی سیکیورٹی سسٹم نے ان ایپس کی پہلے ہی شناخت کر لی تھی جس کی وجہ سے وہ بڑے پیمانے پر صارفین تک پہنچنے سے پہلے ہی روک دیئے گئے۔ گوگل کی سیکیورٹی ٹیکنالوجی نے تقریباً 2.55 لاکھ ایپس کو حساس صارف ڈیٹا تک پہنچنے سے پہلے ہی بلاک کردیا۔ اس کا مطلب ہے کہ بڑی تعداد میں ممکنہ ڈیٹا چوری اور دھوکہ دہی کو بروقت روک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پلے اسٹور پر ہندوستانی ایپس عارضی طور پر بحال
جن ڈویلپر اکاؤنٹس پر بار بار قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور دھوکہ دہی پھیلانے کا الزام لگایا گیا تھا، انہیں نہ صرف ہٹا دیا گیا بلکہ پلے اسٹور تک مستقبل میں رسائی سے بھی روک دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی نے صاف کردیا ہے کہ صارفین کی حفاظت اولین ترجیح ہے اس لئے ایسے اکاؤنٹس کو دوبارہ موقع نہیں دیا جائے گا۔ یہ کارروائی اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کو صاف اور محفوظ رکھنےکی بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اب ایپس کی جانچ ان کے ابتدائی ڈیولپمنٹ مراحل سے ہی اے آئی ٹولز کے ذریعہ کی جارہی ہے۔ یہ نولز اینڈرائیڈ اسٹوڈیو پر پلے اسٹور کے ڈیٹا سیفٹی سیکشن سے منسلک ہیں تاکہ کسی بھی مالویئر، اسپائی ویئر یا فرضی سرگرمی کا فوری پتہ لگایا جا سکے۔ صرف ایپس ہی نہیں، کمپنی نے 16 کروڑ سے زیادہ جعلی ریویوبھی ہٹائے ہیں تاکہ صارفین نقلی ریٹنگز کے جھانسے سے محفوظ رہ سکیں۔
اس سختی کا براہ اثر فائدہ ہندوستان سمیت دنیا بھر کے اینڈرائیڈ صارفین کو ملے گا۔ کہا جارہا ہے کہ جعلی ایپس کو کم کرنا، آن لائن فراڈ پرقابو پانا اور ڈاؤن لوڈنگ تجربہ ہی اس قدم کا اہم مقصد ہے۔ اس دوران گوگل نے اشارہ دیا ہے کہ یہ مہم یہیں نہیں رکے گی۔ مستقبل میں پلے اسٹور کو مزید محفوظ اور قابل اعتماد بنانے کے لیے اے آئی پر مبنی سیکیورٹی سسٹم کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔