عالمی خبریں

بل گیٹس اور ملنڈا گیٹس کی علیحدگی سے دنیا حیران

بل اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس کی جوڑی کا شمار دنیا کی وفادار اور رومانوی ترین جوڑیوں میں ہوتا رہا اور دونوں نے مجموعی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ 34 برس گزارے۔

بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس، تصویر آئی اے این ایس
بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس، تصویر آئی اے این ایس 

سیاٹل: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس نے باہمی رضامندی سے اپنی 27 سالہ شادی کو ختم کرنے کے اعلان سے دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ دونوں نے 4 مئی کو اپنی ٹوئٹس میں تصدیق کی کہ دونوں نے مشترکہ طور پر 27 سالہ شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

بل اور ان کی اہلیہ ملنڈا گیٹس کی جوڑی کا شمار دنیا کی وفادار اور رومانوی ترین جوڑیوں میں ہوتا رہا اور دونوں نے مجموعی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ 34 برس گزارے۔ فرانسیسی نسل سے تعلق رکھنے والی ملنڈا گیٹس امریکہ میں ہی پیدا ہوئی ہیں اور انہوں نے 1986 میں بل گیٹس کی سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ میں پروڈکٹ منیجر کی ملازمت شروع کی تھی اور ملازمت کے ایک سال بعد دونوں میں رومانوی تعلقات استوار ہوگئے تھے اور دونوں نے چند سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد 1994 میں شادی کی تھی۔

Published: undefined

اس جوڑے نے ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فاؤنڈیشن کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے لیکن ہم بطور میاں بیوی اپنی زندگیوں کے اگلے مراحل میں ایک ساتھ ترقی نہیں کر سکتے۔‘ انہوں نے ایک بیان میں کہا ’’ہم نے تین ناقابل یقین بچوں کی پرورش کی ہے اور ایک ایسا فاؤنڈیشن بنایا ہے جو پوری دنیا میں کام کرتا ہے تاکہ تمام لوگوں کو صحت مند اور بارآور زندگی گزارنے کے قابل بنایا جاسکے‘‘۔

Published: undefined

'ڈان' کی رپورٹ کے مطابق ملازمت سے محبت اور پھر شادی کے بعد ایک ساتھ نئے فلاحی منصوبے اور کاروبار شروع کرنے سے کامیاب والدین بننے کے بعد ان کی جوڑی کو دنیا کی وفادار اور رومانوی ترین جوڑی مانا جاتا تھا۔ دنیا کے امیر ترین فرد کا اعزاز رکھنے کے باوجود بل گیٹس کو سادہ زندگی گزارنے اور گھریلو کام کرتے ہوئے دیکھنے پر بھی ان کی تعریفیں کی جاتی رہی ہیں۔

Published: undefined

بل اور ملنڈا گیٹس کے تین بچے ہیں، جن میں سے سب سے بڑی بیٹی جینیفر کیتھرائن گیٹس کی عمر 25 سال ہے جب کہ ان کے دو بیٹے بھی ہیں اور ان کی عمریں بھی 20 سال سے زائد ہیں۔ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک جوڑے کی صورت میں تعلقات میں رہنے اور 27 سال تک ازدواجی زندگی گزارنے کے دوران کبھی بھی بل اور ملنڈا گیٹس کے درمیان کشیدہ تعلقات کی خبریں سامنے نہیں آئی تھیں اور اب اچانک دونوں نے شادی ختم کرنے کا اعلان کرکے دنیا کو حیران کر دیا۔

Published: undefined

دونوں نے اپنے ٹوئٹس میں بتایا کہ کئی سال تک ایک ساتھ زندگی گزارنے کے بعد اب انہیں احساس ہونے لگا ہے کہ اب وہ شادی شدہ جوڑے کی صورت میں مزید آگے نہیں چل سکتے اور نہ ہی ترقی کرسکتے ہیں۔ دونوں نے ٹوئٹس میں تصدیق کی کہ اگرچہ انہوں نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ مشترکہ طور پر اپنے تمام کاروباری اور فلاحی منصوبے چلائیں گے۔

Published: undefined

دونوں کی جانب سے اگرچہ شادی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم طلاق کے حوالے سے مزید معلومات سامنے نہیں آ سکیں اور یہ واضح نہیں ہے کہ طلاق کے عوض ملنڈا گیٹس کو کتنی دولت ملے گی؟ فوربز کی 2021 کی ارب پتی افراد کی فہرست کے مطابق بل گیٹس کے پاس 130 ارب ڈالر کی دولت ہے اور وہ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں۔

Published: undefined

بل گیٹس کی دولت کے علاوہ فلاحی تنظیم بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کی مالیت بھی اربوں ڈالرز کی ہے اور وہ اس وقت دنیا کی بڑی فلاحی تنظیموں میں سے ایک ہے جو زیادہ تر بچوں اور خواتین کی ویکسینیشن، غذائیت، ماحول اور غربت کے خاتمے پر کام کرتی ہے۔

Published: undefined

دونوں نے طلاق کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ گزشتہ برس ہی ملنڈا گیٹس نے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری سے نئی فلاحی تنظیم کے قیام کا اعلان کیا تھا، جو صنفی مساوات پر کام کرے گی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان مشترکہ طور پر بل اینڈ ملنڈا گیٹس کو چلانے کا معاہدہ ہوگا اور اس کے علاوہ بھی ملنڈا گیٹس کو طلاق کے عوض شوہر کی نصف تک دولت ملے گی تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined