عالمی خبریں

امریکہ میں طوفان سے زبردست تباہی، 27 اموات، سینکڑوں مقامات پر آگ بھڑکی، 10 کروڑ لوگوں پر خطرہ!

امریکہ میں چل رہے ایک بڑے طوفان نظام کی وجہ سے ہوائیں پیدا ہوئیں، جس نے خطرناک گرد بھری آندھی اور 100 سے زیادہ جنگل کی آگ کو بھڑکا دیا ہے۔ اوکلاہوما میں آگ کی وجہ تقریباً 300 گھر تباہ ہو گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

واشنگٹن: امریکہ میں طوفان نے زبردست تباہی مچا دی ہے۔ کچھ علاقوں میں طوفان جان لیوا اور تباہ کن شکل اختیار کر چکی ہے۔ ہفتہ کو مسی سیپی ویلی اور ڈیپ ساؤتھ کی تیز ہوائیں بڑھیں، جس میں کم سے کم 27 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ کئی گھر تباہ ہو گئے ہیں۔ مسوری، ارکنساس، ٹیکساس اور اوکلاہوما سب سے بُری طرح متاثر ریاستیں ہیں۔ افسروں نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح تک سب سے زیادہ اموات مسوری میں ہوئی جہاں رات بھر طوفان نے قہر برپایا اور کم سے کم 12 لوگوں کی جان لے لی۔ مسوری اسٹیٹ ہائی وے پیٹرول نے کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر دی ہے۔

Published: undefined

ارکنساس کے پبلک سیفٹی محکمہ نے ایک بیان میں کہا کہ ریاست بھر کی 16 کاؤنٹی میں مکانوں اور تجارتی اداروں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی لائنیں اور پیڑ گرنے کی اطلاع ملی ہے۔ افسروں نے کہا کہ ٹیکساس پین ہینڈل کی امریلو کاؤنٹی میں گرد بھری آندھی کے دوران کار حادثات میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس سے قبل مسوری صوبہ ہائی وے گشتی دستہ نے بتایا تھا کہ مسوری کے بیکرس فیلڈ علاقے میں آئے طوفان کی وجہ سے کم سے کم دو لوگوں کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

میئر جوناس اینڈرسن نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ارکنساس کے کیو سٹی علاقے میں پانچ لوگ زخمی ہوئے ہیں جہاں اگلے حکم تک ایمرجنسی نافذ کر دیا گیا ہے۔ اوکلاہوما کے کچھ طبقوں کے لوگوں کو محفوظ مقام پر جانے کی صلاح دی گئی ہے کیونکہ ریاست بھر میں آگ لگنے کے 136 سے زیادہ معاملے سامنے آ چکے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ امریکہ میں چل رہے ایک بڑے طوفان نظام کی وجہ سے ہوائیں پیدا ہوئیں، جس نے خطرناک گرد بھری آندھی اور 100 سے زیادہ جنگل کی آگ کو بھڑکایا، کینیڈیائی سرحد سے ٹیکساس تک 80 میل فی گھنٹے کی رفتار تک ہوائیں چلنے کا امکان ہے جو ٹھنڈے شمالی علاقوں میں برفیلے موسم اور گرم، خشک علاقوں میں جنگل کی آگ کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔ پورے ملک میں 10 کروڑ لوگوں پر اس کا اثر پڑ سکتا ہے۔ اوکلاہوما میں آگ کی وجہ تقریباً 300 گھر تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

گورنر کیون اسٹِٹ نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی ریاست میں اب تک تقریباً 69 ہیکٹیئر علاقہ جل چکا ہے۔ اسٹیٹ ہائی وے پیٹرول نے کہا ہیں کہ ہوائیں اتنی تیز تھیں کہ انہوں نے کئی ٹریکٹر-ٹریلروں کو پلٹ دیا۔ +-ماہرین کا ہنا ہے کہ مارچ میں ایسے موسم کا عروج دیکھنا غیر معمولی نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined