عالمی خبریں

لکھیم پور کھیری تشدد کے خلاف کناڈا میں احتجاجی ریلی

لکھیم پور کھیری تشدد میں کسانوں کی موت کی گونج صرف دہلی تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ بیرون ممالک میں بھی ناراضگی کا اظہار ہو رہا ہے، کناڈا میں اس واقعہ کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد عمل میں آیا۔

کناڈا میں احتجاجی ریلی، تصویر آئی اے این ایس
کناڈا میں احتجاجی ریلی، تصویر آئی اے این ایس 

کناڈا کے برٹش کولمبیا میں لکھیم پور کھیری تشدد کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد عمل میں آیا۔ ایک آن لائن میگزین ’ریڈیکل دیسی‘ کے ذریعہ منعقد ریلی جمعہ کے روز سرّے میں ہندوستانی ویزا اور پاسپورٹ درخواست مرکز کے باہر منعقد کی گئی تھی۔ ریلی میں شامل لوگوں نے متاثرہ کنبہ کے لیے انصاف اور اس میں شامل لوگوں کی گرفتاری کے علاوہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کی معطلی کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

کسان زرعی قوانین کے خلاف پرامن مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ نئے قوانین سے ان کی روزی روٹی کو خطرہ ہے اور وہ گزشتہ نومبر سے دہلی کے بارڈرس کے پاس ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔ سرّے ریلی میں حصہ لینے والوں نے مرکزی وزیر اور ان کے بیٹے آشیش کے خلاف کارروائی اور زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Published: undefined

ریلی کے شروع میں کچھ دیر مہلوکین کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی۔ اس دوران ہلاک کسانوں کے نام بھی پڑھے گئے۔ چار کسانوں کے قتل کے بعد ہوئے تشدد کے دوران مارے گئے ایک صحافی رمن کشیپ کو بھی یاد کیا گیا۔ ریلی میں موجود لوگوں نے متاثرین کو انصاف دلانے کی گزارش کی۔ مقررین میں مشہور کمیونٹی کارکن راکیش کمار، امتیاز پوپٹ، کلوندر سنگھ، کیسر سنگھ باغی، میڈیا ہستیاں گروندر سنگھ دھالیوال، نوجوت ڈھلوں اور ریڈیکل دیسی کے ڈائریکٹر گرپریت سنگھ شامل تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined