دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
پاکستان کے خیبر پختونخوا میں خودکش دھماکے کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 3 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک افسر نے اس واقعہ کی اطلاع دی ہے۔ ایس ایس پی مسعود بنگش نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے پشاور کے چمکنی پولیس تھانہ کے دائرہ اختیار میں رِنگ روڈ پر مویشی بازار کے قریب پولیس کی موبائل گاڑی پر حملہ کیا۔
Published: undefined
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی گندا پور نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ اس سے پہلے دن میں گوادر میں ایک مسجد کے پاس حملہ آوروں کے ذریعہ ہتھ گولہ پھینکنے کے بعد ہوئی گولی باری میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا تھا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زبردست کشیدگی ہے۔ سب سے پہلے 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں 26 بے قصور لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ اس کے جواب میں ہندوستان نے 7 اپریل کو پاکستان میں ’آپریشن سندور‘ چلا کر وہاں موجود دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔
Published: undefined
خاص طور سے پہلگام دہشت گرانہ حملے کے بعد ہندوستانی فوج نے جس طرح آپریشن سندور شروع کیا اور فضائی حملہ کیا، اس سے پڑوسی ملک کو بہت نقصان پہنچا۔ ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان کے کئی دہشت گردی کے اڈوں پر حملہ کیا۔ ہندوستان نے پاکستان کے تقریباً 11 ایئر بیس کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ حالانکہ اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی پر رضا مندی ہو گئی۔ جس کے بعد رفتہ رفتہ حالات معمول پر آ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined