عالمی خبریں

چین سے آئی خوشخبری، 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن سے کوئی موت نہیں

گزشتہ کچھ دنوں سے چین میں اموات کی تعداد لگاتار کم ہوئی ہے اور پیر کے روز تو ایک بھی موت نہیں ہوئی۔ دوسری طرف اٹلی، امریکہ، فرانس، ایران وغیرہ سے لگاتار موت کی خبریں آ رہی ہیں۔

 کورونا وائرس
کورونا وائرس 

پوری دنیا میں کورونا وائرس کی دہشت پھیلی ہوئی ہے اور چین سے پھیلے اس وائرس کی وجہ سے اموات میں لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس درمیان چین سے ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں کورونا کی وجہ سے ایک بھی موت نہیں ہوئی۔ یہاں قابل غور ہے کہ چین نے کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے اور وہاں گزشتہ کچھ دنوں سے اموات کی تعداد لگاتار کم ہو رہی ہے اور پیر کے روز تو ایک بھی موت نہیں ہوئی۔ دوسری طرف اٹلی، امریکہ، فرانس، ایران وغیرہ سے لگاتار موت کی خبریں آ رہی ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جنوری سے ایسا پہلی بار ہوا ہے جب چین میں پورے دن کورونا وائرس انفیکشن سے کسی کی بھی موت نہیں ہوئی۔ وزارت صحت نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ چین میں رہ رہے کسی شخص کے متاثر ہونے کا بھی تازہ معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ پیر کو کورونا سے متاثر 32 نئے کیسز سامنے آئے تھے جس میں تمام بیرونی تھے۔ ابھی تک چین میں کل 983 بیرونی کیسز کی شناخت ہوئی ہے جس میں 698 بیمار ہیں اور 21 کی حالت نازک ہے جبکہ 285 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

Published: undefined

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ " اسٹیٹ ہیلتھ کمیٹی نے 31 صوبوں (علاقے، مرکز کے زیر کنٹرول شہر) سے کل 81740 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس میں 1242 افراد بیمار ہیں (212 سنگین حالت میں ہیں)، 77167 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے اور 3333 لوگوں کی موت ہوئی ہے‘‘۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined