عالمی خبریں

میانمار: بغاوت کے بعد ہونے والے احتجاج میں 230 سے ​​زیادہ افراد ہلاک

میانمار میں پولیٹیکل قیدی امدادی ایسوسی ایشن کے شہری حقوق کے گروپ نے جمعہ کے روز فیس بک پر لکھا کہ یکم فروری سے ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں پر کارروائی میں 230 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نیپڈا: میانمار میں بغاوت کے بعد 44 دنوں میں مظاہروں کے خلاف ہونے والی کارراوئی میں 230 سے ​​زیادہ افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔ میانمار میں پولیٹیکل قیدی امدادی ایسوسی ایشن کے شہری حقوق کے گروپ نے جمعہ کے روز فیس بک پر لکھا، "یکم فروری سے، ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں پر کارروائی میں 230 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔"

Published: undefined

اس سے ایک دن پہلے، حقوق گروپ نے یہ تعداد 224 بیان کی تھا۔ گروپ نے بتایا کہ یہ اس کے پاس ریکارڈ شدہ ہلاکتوں کی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں یہ تعداد اور بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران 2330 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Published: undefined

وہیں گزشتہ ہفتہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے میانمار میں پر امن ڈھنگ سے مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ ہوئے تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ گوٹریس نے میانمار کے ہمسایہ ممالک سمیت عالمی برادری سے میانمار کے عوام اور ان کے جمہوری حقوق کے تئیں یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ غور طلب ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے تمام رکن ممالک نے بھی گزشتہ ہفتے ایک بیان جاری کرکے میانمار میں فوج کی کارروائی کی سخت مذمت کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined