عالمی خبریں

ٹائمز کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست میں ٹرمپ-مسک کے ساتھ محمد یونس بھی شامل

ٹائمز کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست جاری، ڈونالڈ ٹرمپ، ایلون مسک اور محمد یونس شامل لیکن اس بار کوئی بھی ہندوستانی شخصیت فہرست میں جگہ نہ بنا سکی

<div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ/محمد یونس، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ڈونالڈ ٹرمپ/محمد یونس، تصویر سوشل میڈیا

 

ٹائمز میگزین کی طرف سے دنیا کے 100 با اثر لوگوں کی فہرست سامنے آ گئی ہے۔ اس فہرست میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی دوست اور حکومت میں معاون ایلون مسک کا نام بھی شامل ہے۔ ساتھ ہی بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کو بھی اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔ لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس مرتبہ ٹائمز میگزین کی 100 بااثر شخصیتوں میں ایک بھی ہندوستانی کا نام شامل نہیں ہے۔

Published: undefined

ٹائمز میگزین کی طرف سے جاری 100 لوگوں کی فہرست کو الگ الگ زمرے میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ زمرے ہیں- رہنما، آئیکانس، ٹائٹنس اور اداکار۔ اس کے علاوہ اینوویٹرس اور پائنیئرس کو بھی اس میں جگہ دی جاتی ہے۔ رہنما کی فہرست میں ایک ہند نژاد ریشما کیولرمانی کو جگہ تو ملی ہے، لیکن وہ ہندوستانی شہری نہیں ہیں، کیولرمانی فی الحال دوا ساز کمپنی ویرٹیکس کی سی ای او ہیں۔ وہ جب امریکہ گئیں تھیں تب ان کی عمر محض 11 سال تھی۔ اب وہ امریکہ کی مشہور بایو ٹکنالوجی کمپنی کی سی ای او ہیں۔

Published: undefined

رہنما کی فہرست میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا نام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یونس بنگلہ دیش میں عبوری سربراہ کے طور پر اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہی خبروں میں ہیں۔ وہ مسلسل مختلف طرح کے بیانات دے رہے ہیں جس سے ان کی خوب چرچا ہو رہی ہے۔ وہیں امریکی نائب صدر جیڈی وینس بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

Published: undefined

جالانکہ اس فہرست میں شی جن پنگ، روس کے ولادیمیر پوتن جیسے قد آور رہنما شامل نہیں ہیں۔ وہیں فرانس اور جرمنی کے طاقتور رہنماؤں کو بھی اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ ٹائمز میگزین کے بااثر لوگوں کی فہرست میں ان رہنماؤں کو ہی شامل کیا جاتا ہے جو حال ہی میں اُبھرے ہوں اور ان کے آنے سے کوئی تبدیلی یا اثر پڑا ہو۔

Published: undefined

ٹائمز میگزین کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست میں ہندوستان سے لے کر چین اور روس تک کسی بھی بڑے رہنما کو جگہ نہیں ملی ہے۔ گزشتہ سال کی بات کی جائے تو 2024 میں ٹائمز کی فہرست میں ہندوستان سے دو نام شامل تھے۔ پہلوان ساکشی ملک اور اداکارہ عالیہ بھٹ کا۔ ساکشی کو جب 100 با اثر شخصیتوں میں شامل کیا گیا تھا تو اس وقت پہلوانوں کی تحریک چل رہی تھی اور وہ کافی سرخیوں میں تھیں۔ اس کے علاوہ عالیہ بھٹ بھی اپنی فلموں اور نجی زندگی کو لے کر خبروں میں بنی ہوئی تھیں، جس کا انہیں فائدہ ملا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined