عالمی خبریں

جاپان ایئر لائنس پر بڑا سائبر حملہ، گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں بُری طرح ہوئیں متاثر

جاپان میں سائبر حملے کے بعد ٹکٹوں کی فروخت کو روک دیا گیا ہے۔ ایئر لائنس کا پورا نظام درہم برہم ہو گیا۔ سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے جنگی پیمانے پر کام جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر 'ایکس'&nbsp;<a href="https://x.com/khaleejtimes">@khaleejtimes</a></p></div>

تصویر 'ایکس' @khaleejtimes

 

جاپان ایئر لائنس پر جمعرات کی صبح بڑا سائبر حملہ ہوا۔ سائبر حملہ کرنے والوں کی اس کارستانی سے بڑی تعداد میں گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فی الحال ٹکٹوں کی فروخت بھی روک دی گئی ہے۔ سائبر حملہ صبح مقامی وقت کے مطابق 7:24 بجے کے قریب ہوا۔ اس سائبر حملے سے ایئر لائنس کا پورا نظام درہم برہم ہو گیا۔

ایئر لائنس کے ترجمان کی طرف سے سائبر حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نظام کو درست کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ فی الحال گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کو روک دیا گیا ہے۔ مسافروں کو ہو رہی عدم سہولت کے لیے ایئر لائنس نے معذرت کا اظہار کیا ہے۔ جاپان ایئر لائنس ملک کی دوسری سب سے بڑی ہوا بازی کمپنی ہے۔

Published: undefined

ایئر لائنس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ، ہمیں حملے کا پتہ چلا ہے۔ ہم سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے جنگی پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔ ہم مسلسل ریکوری اسٹیٹس پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ فی الحال گھریلو اور بین الاقوامی دونوں خدمات متاثر ہیں۔ جاپان کی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر حملے کی وجہ سے جاپان ایئر لائنس کی 9 گھریلو پروازوں میں تاخیر کی خبر آ رہی ہے۔ یہ تعداد ابھی اور بھی بڑھ سکتی ہے۔

Published: undefined

اس سے پہلے 2022 میں ایک سائبر حملے نے ٹویوٹا سپلائی کنندہ کے آپریشن میں رکاوٹ پیدا کر دی تھی۔ اس سے دنیا کی اعلیٰ ترین گاڑی بنانے والی کمپنی کو اپنے گھریلو پلانٹ میں پورے ایک دن کے لیے پیداوار کو معطل کرنا پڑا تھا۔ حال ہی میں جون میں مشہور جاپانی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نیکو نیکو کو بڑے پیمانے پر سائبر حملے کی وجہ سے اپنی خدمات کو معطل کرنا پڑا تھا۔ وہیں سال کی شروعات میں سیٹل-ٹیکوما بین الاقوامی ہوائی اڈے (سی ای اے) پر بھی اسی طرح کی گڑبڑی ہوئی تھی۔ اس سائبر حملے کی وجہ سے مبینہ طور پر سیٹل کے بندرگاہ پر انٹرنیٹ اور ویب سسٹم آؤٹیج ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined