عالمی خبریں

عراق اور شام میں رات گئے امریکہ کا حملہ، 85 اہداف کو نشانہ بنایا، 18 افراد ہلاک

امریکی فورسز نے جمعے کو عراق اور شام میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے زیر استعمال درجنوں ٹھکانوں پر طیاروں اور ڈرونز سے حملے کیے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

اردن کے حملے کے جواب میں امریکہ نے شام اور عراق میں 85 اہداف پر بمباری کی ہے، جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے جمعہ کو ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر سی جی) اور عراق اور شام میں ان کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے 85 سے زائد اہداف پر جوابی فضائی حملے کیے ہیں۔ امریکی فوج نے خاص طور پر ایران کی قدس فورس کو نشانہ بنایا ہے۔

Published: undefined

ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حملے اردن میں ایک امریکی فوجی تنصیب ’ٹاور-22‘ پر ایران کے حمایت یافتہ ایک عسکری گروپ کے ڈرون حملے کے جواب میں کیے گئے جس میں تین امریکی فوجی ہلاک اور 40 کے لگ بھگ زخمی ہو گئے تھے۔

Published: undefined

امریکی سینٹرل کمانڈ فورسز (سینٹکام) نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ فورسز نے عراق اور شام کے اندر پاسداران انقلاب قدس فورس اور اس کے اتحادی ملیشیا گروپوں کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں۔ امریکی فورسز نے پچاسی سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں کے لیے کئی ایئرکرافٹ استعمال ہوئے جن میں دور تک مار کرنے والے جنگی طیاروں نے امریکہ سے بھی اڑان بھری۔

Published: undefined

سینٹکام کے مطابق جن جگہوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں ملیشیا گروپوں اور ان کے حامی پاسدان انقلاب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز، انٹیلیجنس سنٹرز، راکٹس، میزائل، بنا پائلٹ کے اڑنے والے فضائی آلات کے سٹوریجز اور ملیشیا گروپوں کے لیے اسلحے کی فراہمی میں استعمال ہونے والی تنصیبات شامل ہیں۔

Published: undefined

صدر جو بائیڈن اور وزیر دفاع سمیت ، اعلیٰ امریکی حکام کئی دن سے یہ انتباہ کر رہے تھے کہ امریکہ ملیشیاؤں کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا اور انہوں نے یہ واضح کر دیا تھا کہ یہ صرف ایک حملہ نہیں ہو گا، بلکہ عرصے تک جاری رہنے والی سلسلے وار کارروائی ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/e2247e7c-e8c0-40c8-a10b-40a063ff69ce/Afzal_and_Nusrat.PNG?auto=format&q=35&w=1200">

    افضال انصاری معاملہ: ہائی کورٹ میں سماعت ملتوی، افضال اور ان کی بیٹی نے غازی پور سے داخل کیا پرچۂ نامزدگی

  • ,
  • راہل گاندھی انتخابی تشہیر کے لیے پہنچے رائے بریلی، عوام کو بتائی اس لوک سبھا سیٹ سے کھڑے ہونے کی وجہ