عالمی خبریں

امریکہ میں اب سیاحتی ویزا پر حاصل ہو سکے گی نوکری، سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے دی منظوری

یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز ایجنسی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بہت سے لوگوں نے اس بارے میں پوچھا کہ کیا وہ بی1 اور بی2 ویزا اسٹیٹس پر ملازمت تلاش کر سکتے ہیں، جس کا جواب ہے ’ہاں‘۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

واشنگٹن: امریکہ میں اب سیاحتی ویزا یا کاروباری ویزا پر موجود مسافروں کو ملازمت کرنے اور انٹرویوز میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وفاقی ایجنسی نے کہا ہے کہ انفرادی طور پر سفر کرنے والے افراد ملازمت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ تاہم، نوکری ملازمت اختیار کرنے سے قبل انہیں اپنے ویزا کی حیثیت کو تبدیل کرنا ہوگا، اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو انہیں ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔

Published: undefined

یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز ایجنسی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بہت سے لوگوں نے اس بارے میں پوچھا کہ کیا وہ بی1 اور بی2 ویزا اسٹیٹس پر ملازمت تلاش کر سکتے ہیں، جس کا جواب ہے ’ہاں‘۔ اس ویزا پر نئی ملازمت کی تلاش اور انٹرویو کی سرگرمی میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

Published: undefined

یو ایس آئی ایس نے کہا کہ جب غیر تارکین وطن کو نوکری سے نکال دیا جاتا ہے تو زیادہ تر لوگ ان کے اختیارات سے واقف نہیں ہوتے اور ان کے پاس 60 دن کے اندر ملک چھوڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچتا۔ ایسی صورت حال میں وہ سیاحتی ویزا پر نوکری تلاش کر سکتے ہیں، یہ ان کے لیے ایک بڑی راحت ہے۔

Published: undefined

اگر کوئی ملازم اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے اور 60 دن بعد بھی سرکاری طور پر امریکہ میں رہنا چاہتا ہے تو اسے کچھ اختیارات کے تحت درخواست دینا ہوگی۔ اس میں غیر تارکین وطن کی حیثیت میں تبدیلی کے لیے درخواست دینا، ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست دینا، آجر کی تبدیلی کے لیے درخواست دینا، یا کسی بھی معاملے پر ملازم کے نئے سرکاری دستاویز کے لیے درخواست دینا شامل ہے۔

Published: undefined

اگر آپ نیا کام شروع کرتے ہیں، تو آپ اپنے ویزا کی حیثیت کے بارے میں معلومات دے سکتے ہیں۔ یو ایس سی آئی ایس کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کہ کوئی بھی نئی ملازمت شروع ہو بی1 یا بی2 سے ملازمت کی اجازت یافتہ حیثیت میں تبدیلی کی درخواست اور اسے منظور کیا جانا چاہیے اور نئی حیثیت نافذ العمل ہونی چاہیے۔ دوسری جانب اگر ویزے کی حیثیت تبدیل نہیں کی گئی یا تبدیلی سے انکار کیا گیا تو ایسے لوگوں کو نوکری چھوڑنی پڑے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined