ادب نامہ میں مرزا اسد اللہ خاں غالبؔ کی زندگی اور شاعری پر گفتگو

ادب نامہ کی اس قسط میں مرزا اسد اللہ خاں غالبؔ کی زندگی، فکری جرات اور شعری اسلوب پر بامعنی گفتگو پیش کی گئی، جس میں ان کے منتخب اشعار بھی پڑھ کر سنائے گئے

user

عمران اے ایم خان

نیشنل ہیرالڈ، نوجیون اور قومی آواز کے مشترکہ ادبی پروگرام ادب نامہ کی تازہ قسط میں مرزا اسد اللہ خاں غالبؔ کی زندگی، فکری جہات اور شعری اسلوب پر مفصل گفتگو پیش کی گئی۔ اس نشست میں معروف شاعر اور نقاد معین شاداب نے غالب کی شخصیت کے ان پہلوؤں پر روشنی ڈالی جو انہیں محض ایک کلاسیکی غزل گو کے بجائے ایک خود آگاہ اور جرات مند مفکر کے طور پر سامنے لاتے ہیں۔

گفتگو کے دوران غالب کی اخلاقی اور فکری جرات کو خاص طور پر موضوع بنایا گیا۔ معین شاداب نے کہا کہ غالب اپنی کمزوریوں اور لغزشوں کو چھپانے کے بجائے انہیں قبول کرنے کا حوصلہ رکھتے تھے، جو ان کے تخلیقی وقار کا اہم پہلو ہے۔ قسط میں غالب کی ذاتی زندگی کی مالی مشکلات، تہذیبی زوال کے پس منظر اور ان کے لاابالی مزاج کا بھی ذکر کیا گیا، جس نے ان کی شاعری کو ایک منفرد داخلی کشمکش عطا کی۔

نشست کے اختتام پر غالب کے منتخب اشعار پڑھ کر سنائے گئے، جن میں سے کئی اشعار زمانے کے ساتھ ضرب المثل کا درجہ اختیار کر چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔