عالمی خبریں

فلپائن میں 250 افراد سے بھری کشتی میں آگ لگنے کا ہولناک واقعہ، 12 افراد ہلاک، 7 لاپتہ

جان گنوانے والوں میں کم از کم تین بچے شامل ہیں، جو بظاہر اپنے والدین سے بچھڑ گئے تھے، جبکہ کم از کم 23 مسافر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال لے جایا گیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر /&nbsp;<a href="https://twitter.com/ABSCBNNews">@ABSCBNNews</a></p></div>

تصویر ٹوئٹر / @ABSCBNNews

 

منیلا: جنوبی فلپائن میں بدھ کی دیر رات تقریباً 250 سے زیادہ افراد کو لے جانے والی ایک کشتی میں آگ لگنے سے کم از کم 12 مسافر ہلاک ہو گئے، جبکہ 7 افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ ایک مقامی اہلکار نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

باسیلان صوبے میں آفات سے نمٹنے اور بندوبست کے دفتر کے سربراہ نکسن الونزو نے مقامی ریڈیو کو بتایا کہ سمندر میں چھلانگ لگانے والے سات مسافر لاپتہ ہیں۔ کم از کم 195 مسافروں اور عملے کے 35 ارکان کو بچا لیا گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ امدادی کارکنوں کو جہاز پر چار لاشیں ملی ہیں۔ جبکہ چھ کو ساحل پر لایا گیا۔ الونزو نے کہا کہ مسافروں کی موت پانی میں کودنے کے بعد ڈوبنے سے ہوئی اور کچھ اس دوران زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جان گنوانے والوں میں کم از کم تین بچے شامل ہیں، جو بظاہر اپنے والدین سے بچھڑ گئے تھے، جبکہ کم از کم 23 مسافر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال لے جایا گیا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ کشتی جولو سے زامبوانگا شہر جا رہی تھی کہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے باسیلان صوبے کے حاجی محمد شہر کے بلُک-بلُک جزیرے پر آگ بھڑک اٹھی۔ فلپائنی کوسٹ گارڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس نے تلاش اور بچاؤ آپریشن میں مدد کے لیے اہلکار اور ایک بحری جہاز تعینات کیا ہے، تاہم ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined