عالمی خبریں

سابق سالیسٹر جنرل ہریش سالوے نے 65 سال کی عمر میں کی دوسری شادی، دلہن کے ساتھ دیکھیے تصویریں

سالوے اور کیرولن کے رشتے کے تعلق سے بتایا جاتا ہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات آرٹ نمائش کے دوران ہوئی تھی۔ دھیرے دھیرے دونوں کی ملاقاتیں بڑھنے لگیں اور دوستی ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان کے سابق سالیسٹر جنرل ہریش سالوے کے بارے میں گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا میں خبریں چل رہی تھیں کہ وہ 65 سال کی عمر میں دوسری شادی کرنے والے ہیں، اور آج ایک سادہ تقریب کے دوران وہ رشتہ ازواج میں منسلک بھی ہو گئے۔ سپریم کورٹ کے سب سے مہنگے وکیلوں میں شامل ہریش سالوے نے لندن کی کیرولن بروسارڈ کے ساتھ شادی کی۔ دونوں نے لندن کے ایک چرچ میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہریش سالوے نے اسی سال اپنی پہلی بیوی میناکشی سالوے سے طلاق لے لیا تھا۔ ہریش سالوے کی دوسری بیوی کیرولن کی بھی پہلے شادی ہو چکی ہے اور وہ پہلے ہی طلاق لے چکی تھیں۔ پیشے سے اداکار اور عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والی کیرولن کی عمر 56 سال ہے اور میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں کے مطابق ان کو پہلی شادی سے ایک بیٹی بھی ہے۔ جہاں تک ہریش سالوے کی بات ہے، تو ان کو بھی پہلی شادی سے دو بیٹیاں ہیں۔ بڑی بیٹی کا نام ساکشی اور چھوٹی کا نام ثانیہ ہے۔

Published: undefined

سالوے اور کیرولن کے رشتے کے تعلق سے بتایا جاتا ہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات آرٹ نمائش کے دوران ہوئی تھی۔ دھیرے دھیرے دونوں کی ملاقاتیں بڑھنے لگیں اور دوستی ہو گئی۔ چونکہ دونوں ایک دوسرے کو بہت اچھے سے سمجھنے لگے تھے اور ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا تھا، اس لیے شادی کرنے کا فیصلہ لیا۔ اس درمیان ہریش سالوے نے اپنا مذہب ترک کرتے ہوئے عیسائی مذہب اختیار کر لیا۔ یہی سبب ہے کہ کیرولن اور سالوے نے عیسائی مذہب کے مطابق چرچ میں شادی کی رسمیں ادا کیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بنیادی طور پر مہاراشٹر میں ناگپور کے رہنے والے ہریش سالوے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں ہندوستان کی طرف سے کلبھوشن جادھو کی پیروی کر چکے ہیں۔ سلمان خان کو سیاہ ہرن شکار معاملہ میں تین دن کے اندر پیشگی ضمانت دلانے والے وکیل بھی ہریش سالوے ہی تھے۔ اتنا ہی نہیں، ووڈافون، مکیش امبانی، رتن ٹاٹا اور آئی ٹی سی ہوٹلس کے کیس بھی سالوے لڑ چکے ہیں۔ کچھ جانکاروں کا کہنا ہے کہ سالوے ایک سماعت کے لیے تقریباً 5 لاکھ روپے فیس لیتے ہیں۔ اس وقت سالوے لندن میں رہ کر ہی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہندوستان میں وکالت کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined