کانگریس نے امریکی سپریم کورٹ میں ٹرمپ کے ٹیرف پر فیصلے کی تعریف کی

سپریم کورٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کے محصولات کے بارے میں سخت فیصلہ جاری کیا ہے۔ عدالت نے ٹرمپ کے ٹیرف کو منسوخ کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ  جے رام رمیش نے’ ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے امریکی سپریم کورٹ  کے فیصلے کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا، "امریکی سپریم کورٹ کو ہیٹس آف، جس نے ٹرمپ کی پوری ٹیرف حکمت عملی کو پلٹ دیا! یہ فیصلہ اس کے نظریاتی ڈھانچے کے پیش نظر حیران کن ہے۔یہ  6-3 کا فیصلہ ہے۔ امریکی چیک اینڈ بیلنس کا نظام اب بھی کام کر رہا ہے۔"

کانگریس رہنما پون کھیڑا نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جلد بازی کا کام  شیطان کا ہوتا ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے ڈونالڈ ٹرمپ کے نام نہاد عالمی ٹیرف کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔انہوں نے سوال  کیا کہ وزیر اعظم  مودی نے 2 فروری 2026 کو دیر رات واشنگٹن کو کیوں فون کیا؟ ہندوستان نے آج امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنے کی اپنی ابتدائی حکمت عملی کیوں ترک کردی؟ کیا یہ جنرل نروانے کا انکشاف ہے؟ کیا یہ جیفری ایپسٹین فائلوں کا سایہ ہے؟ کیا یہ گوتم اڈانی کا امریکی فوجداری مقدمہ ہے؟ یا یہ سب کچھ ہے؟


یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پہلے ہی تنازعات میں گھری ہوئی تھی۔ حالیہ بورڈ آف پیس سمٹ میں، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 200فیصد ٹیرف کی دھمکی دے کر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 2025 کے تنازع کو روکا۔ تاہم، ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعہ  حاصل کی گئی تھی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اس فیصلے کو ’شرمناک‘ قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ وہ دوسرے قوانین کا استعمال کرتے ہوئے متعدد محصولات کو دوبارہ نافذ کرنے کی کوشش کرے گا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ امریکی کارکنوں کے خلاف ہے، ہم لڑتے رہیں گے۔ قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ ٹرمپ اپنی ٹیرف پالیسی کو ترک نہیں کریں گے اور اب وہ کانگریس سے منظوری لینے کی کوشش کر سکتے ہیں۔


امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیرف کی وسیع حکمت عملی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر کالعدم قرار دے دیا۔ 6-3 کی اکثریت سے سامنے آنے والے اس فیصلے کو ٹرمپ کے معاشی ایجنڈے کے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔