عالمی خبریں

جنوبی افریقہ میں سیلاب سے تباہی، 400 افراد ہلاک، 40 ہزار بے گھر

جنوبی افریقہ میں سیلاب کے سبب 400 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 40 ہزار لوگ بے گھر ہو گئے ہیں

جنوبی افرقہ میں سیلاب سے تباہی کا منظر / Getty Images
جنوبی افرقہ میں سیلاب سے تباہی کا منظر / Getty Images Darren Stewart

ڈربن: جنوبی افریقہ میں سیلاب نے زبردست تباہی مچائی ہوئی ہے۔ ملک کی اس مہلک ترین آفت میں اب تک 400 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ کئی ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ جنوب مشرقی ساحلی شہر ڈربن کے کچھ علاقے زیر آب آ گئے، جس کے بعد سڑکیں پوری طرح سے اکھڑ گئیں۔ سیلاب میں اسپتال اور گھر تباہ ہو گئے اور لوگ پانی میں بہہ گئے۔

Published: undefined

حکومت کی جانب سے ہفتہ کے روز اطلاع دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس آفت میں مرنے والوں کی تعداد 398 سے تجاوز کر گئی ہے، وہیں 27 افراد گمشدہ ہیں۔ حکومت نے بتایا کہ 40 ہزار لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ حکومت کے مطابق گھروں میں پھنسے ہوئے لوگوں اور لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ پولیس سے لے کر فوج اور رضاکار تک تلاشی اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں۔ بچاؤ ٹیم کے مطابق ڈربن ضلع کے لاپتہ ایک کنبہ کے 10 افراد کو تلاش نہیں کیا جا سکا ہے۔

Published: undefined

ڈربن ایمرجنسی میڈیکل سروس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلاب آنے کے 6 دن بعد اب کسی کے زندہ بچ جانے کی امید بہت کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ اپنے لاپتہ رشتہ داروں کو ڈھونڈنے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ایمرجنسی ریلیف فنڈ میں ایک ارب رینڈ (68 ملین ڈالر) فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ افریقی فٹ بال کنفیڈریشن کے سربراہ پیٹریس موٹسیپ نے 30 ملین رینڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined