عالمی خبریں

افغانستان میں تعلیمی سرگرمیاں شروع، لڑکوں اور لڑکیوں کو لے کر خصوصی انتظامات

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد یونیورسٹیاں کھل گئی ہیں اور افغانستان کے بعض تعلیمی اداروں میں لڑکوں و لڑکیوں کے درمیان پردہ یا بورڈ لگا دیا گیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

افغانستان میں طالبان کے قبضہ کے بعد تعلیمی ماحول کو لے کر لوگوں نے کئی طرح کے اندیشے ظاہر کیے تھے اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ طالبان حکومت کی تشکیل سے پہلے ہی افغان دارالحکومت کابل، قندھار اور ہیرات سمیت دیگر شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد یونیورسٹیاں بھی کھل گئی ہیں اور افغانستان کے بعض تعلیمی اداروں میں لڑکوں و لڑکیوں کے درمیان پردہ یا بورڈ لگا دیا گیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

Published: undefined

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ کلاس روم میں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان پردے یا بورڈز قابلِ قبول ہیں۔ قندھار اور ہرات میں طالبات کو الگ کلاسز میں پڑھانے یا کیمپس کے مخصوص مقامات تک محدود کرنے کی اطلاعات بھی ہیں۔

Published: undefined

جہاں تک حکومت سازی کا سوال ہے، طالبان کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ اسلامی امارات نے پاکستان، ترکی، قطر، روس، چین اور ایران کو نئی حکومت کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس درمیان روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ روس افغان حکومت کی حلف برداری تقریب میں شرکت اور طالبان حکومت کی معاونت کرے گا، لیکن صرف اسی صورت میں جب حکومت سازی تمام دھڑوں کو ملا کر کی گئی ہو۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع