
فائل تصویر آئی اے این ایس
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایکزیکیوٹیو افسر (سی ای او) ایلون مسک سال 2021 سے دنیا کے امیر ترین شخص کی کرسی پر قابض ہیں۔ وہ تاریخ میں پہلے ایسے شخص ہیں جن کی مجموعی مالیت 700 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ایلون مسک نے یہ بڑی جیت حاصل کی۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق ڈیلاویئر سپریم کورٹ نے گزشتہ سال منسوخ کئے گئے 139 بلین ڈالرکے ٹیسلا اسٹاک آپشنز کو بحال کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد جمعہ کو رات گئے مسک کی مجموعی مالیت تقریباً 749 بلین ڈالرہوگئی۔ 2018 میں کمپنی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے انہیں ٹیسلا نے 55 ارب ڈالر کا تنخواہ پیکج دیا تھا۔ یہ رقم انہیں تبھی ملنی تھی لیکن نہیں ملی۔ اس وقت ٹیسلا کی مالی حالت موجودہ وقت جیسی نہیں تھی۔ اس کی مارکیٹ قیمت تقریباً 50 سے 75 ارب ڈالر تھی۔ اس کے علاوہ کمپنی کو الیکٹرک گاڑیوں کے پروڈیکشن میں مسلسل پیسے خرچ کرنے پڑ رہے تھے۔ اس وقت کمپنی کے بورڈ نے کئی بڑے اہداف مقرر کیے اور ان کے پورے ہوجانے کے بعد ہی مسک کو پیکیج کے تحت پیسہ ملنے کی بات کہی۔
Published: undefined
وقت گزرتا گیا اور ٹیسلا کی صورتحال بھی بہتر ہوتی گئی۔ پیداوار میں اضافہ ہوا، کمپنی کی مارکیٹ کیپ بڑھ گئی اور مسک مقررہ اہداف کو حاصل کرلینے کے مطابق اپنے سیلری پیکج کے حقدار بن گئے۔ حالانکہ حالات اس وقت خراب ہو گئے جب جنوری 2024 میں ٹیسلا کے ایک شیئر ہولڈر نے اس پیکیج کو نچلی عدالت میں چیلنج کردیا۔ اس وقت عدالت نے یہ کہتے ہوئے پیکیج کو منسوخ کردیا کہ اسے غلط طریقے سے طے کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے ناراض مسک نے ٹیسلا کا ڈیلاویئر سے ٹیکساس میں دوبارہ رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کیا تو معاملہ ڈیلاویئر کے سپریم کورٹ میں پہنچا جس نے اب نچلی عدالت کے فیصلے کو پلٹ دیا اوراس میں متعدد خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے پیکج کو بحال کر دیا۔
Published: undefined
اس ہفتے کے شروع میں ایرو اسپیس اسٹارٹ اپ’اسپیس ایکس‘ کے آئی پی اولانے کی خبروں کے درمیان مسک کی مجموعی مالیت 600 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔ نومبرمیں ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے علیحدہ سے مسک کے لیے 1 ٹریلین ڈالرکے پے پلان کی منظوری دی جو کہ تاریخ کا سب سے بڑا کارپوریٹ پے پیکج ہے۔ فوربس کے مطابق اب مسک کی دولت دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص لیری پیج سے تقریباً 500 بلین ڈالرزیادہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined