ایلون مسک نے بیٹے کا نام رکھا ’شیکھر‘، بیوی کی ہندوستانی وراثت کا بھی کیا انکشاف

ایلون مسک نے کہا کہ ان کی بیوی کا ہندوستان سے آبائی رشتہ ہے یعنی ان کے خاندان میں کہیں نہ کہیں ہندوستانی پس منظر ہے لیکن وہ خود ہندوستان میں نہیں رہیں ۔شیون کینیڈا میں رہیں،وہیں پلی بڑھیں۔

<div class="paragraphs"><p>ایلون مسک </p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

دنیا کے امیرترین شخص مانے والے ایلون مسک نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کی بیوی اور نیورلنک افسر شیون گیلس ہندوستان نژاد ہیں۔ مسک نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے ایک بیٹے کا درمیانی نام ’شیکھر‘ ہے، جسے معروف ہندوستان نژاد امریکی سائنسدان اور نوبل انعام یافتہ سبرامنین چندر شیکھر کے اعزاز میں رکھا گیا ہے۔ مسک نے امریکہ میں ہندوستانی پیشہ ور افراد کی نمایاں شراکت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ہندوستانی ہنر سے امریکہ کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔ زیرودھا کے شریک بانی نکھل کامتھ کے پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے ایلون مسک نے اپنی بیوی شیون گیلس کے بارے میں متعدد دلچسپ حقائق کا انکشاف کیا۔

مسک نے کہا کہ میری بیوی شیون آدھی ہندوستانی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے اور شیون کے بیٹوں میں سے ایک کا درمیانی نام ’شیکھر‘ ہے، جو عظیم ہندوستان نژاد امریکی سائنسدان سبرامنین چندر شیکھر کے نام پر رکھا گیا ہے۔ چندر شیکھر کو 1983 میں فزکس کا نوبل انعام ملا تھا۔


جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا شیون کبھی ہندوستان میں رہی ہیں، تومسک نے کہا کہ ان کا ہندوستان سے آبائی رشتہ ہے، یعنی ان کے خاندان میں کہیں نہ کہیں ہندوستانی پس منظر ہے لیکن وہ خود ہندوستان میں نہیں پلی بڑھیں۔ مسک کے مطابق شیون کینیڈا میں رہیں۔ انہیں بچپن میں ہی گود لے لیا گیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے حیاتیاتی والد یونیورسٹی میں ایکسچینج طالب علم تھے۔ مسک نے کہا کہ انہیں پوری کہانی نہیں معلوم ہے اور اس کو تفصیل سے بیان نہیں کرسکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ شیون گیلس کی جڑیں ہندوستان سے جڑیں ہیں لیکن ان کا بچپن اور زندگی کینیڈا میں گزرا ہے۔

شیون گیلس کئی سالوں سے ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے 2017 میں نیورالنک میں شمولیت اختیار کی اور اب کمپنی کی میں آپریشنز اور خصوصی پروجیکٹس کی ڈائریکٹر ہیں۔ شیون کینیڈا کے اونٹاریو میں پیدا ہوئیں اور وہیں پرورش پائی۔ انہوں نے ییل یونیورسٹی میں معاشیات اور فلسفے کی تعلیم حاصل کی۔ وہ کالج میں آئس ہاکی ٹیم کی گول کیپر بھی تھیں۔ اپنی تعلیم کے بعد انہوں نے آئی بی ایم اور بلومبرگ میں کام کیا اور اسٹارٹ اپ پارٹنرشپ سنبھالی۔ اس کے بعد انہوں نے وینچر کیپیٹل فرم بلومبرگ بیٹا میں شمولیت اختیار کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔