2026 تک عام انسان سے زیادہ ذہین ہوگا اے آئی، ایلون مسک کی چونکانے والی پیشن گوئی
مسک کے مطابق 2030 تک اے آئی دنیا کے تمام انسانوں سے زیادہ سمجھدار ہو جائے گا۔ وہیں 2017 کی ایک اسٹڈی میں کہا گیا تھا کہ اگلے 45 سال میں مشینوں میں انسانوں کے برابر سمجھ آ جانے کے 50 فیصد امکان ہیں۔

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو لے کر ایک چونکانے والی پیشن گوئی کی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اگلے سال یعنی 2026 تک اے آئی کسی عام انسان سے زیادہ ذہین (Intelligent) ہو جائے گا۔ اس سے بھی آگے بڑھتے ہوئے مسک نے امکان ظاہر کیا کہ 2030 تک اے آئی دنیا کے تمام انسانوں سے زیادہ سمجھدار اور اسمارٹ ہوگا۔ غور طلب ہے کہ مسک سے پہلے بھی کئی ماہرین یہ کہہ چکے ہیں کہ اے آئی انسانوں کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ کئی لوگوں نے تو یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اے آئی جلد ہی انسانوں کو کنٹرول کرنے لگے گا۔
گزشتہ کچھ وقت سے اے آئی نے تیزی سے ارتقا پایا ہے۔ ہر ٹیک کمپنی اپنے اے آئی ماڈل بنانے میں لگی ہے اور سب کی کوشش ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کی ہے۔ حالانکہ مسک نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی پیشن گوئی کن عوامل پر مبنی ہے لیکن ایجنٹک اے آئی اور فزیکل اے آئی وغیرہ میں ہو رہی ترقی کی وجہ سے یہ مانا جا رہا ہے کہ اے آئی سے جلد ہی انسانوں کو سخت ٹکر ملنے والی ہے۔ حال ہی میں گوگل کے چیف سائنٹسٹ جیف ڈین نے کہا تھا کہ کئی جدید اے آئی ماڈل ایسے اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں جنہوں نے کچھ نن فزیکل کاموں میں ایک عام انسان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ویسے تو ایلون مسک اے آئی کو لے کر پُر امید رہے ہیں لیکن انہوں نے اس کی تیز ترقی پر تشویش بھی ظاہر کی ہے۔ 2020 میں مسک نے کہا تھا کہ اگلے پانچ سالوں میں اے آئی انسانوں سے زیادہ آگے ہوگا۔ حالانکہ ابھی تک ان کی یہ پیشن گوئی پوری طرح سے ٹھیک نہیں ہوئی ہے لیکن اس کے کچھ اشارے ملنے لگے ہیں۔
ایلون مسک کے بیان سے پہلے 2017 میں آئی ایم آئی ٹی کی ایک اسٹڈی میں کہا گیا تھا کہ اس بات کے 50 فیصد امکان ہیں کہ اگلے 45 سالوں میں مشینوں میں انسانوں کے برابر سمجھ آ جائے گی۔ وہیں ایسا اگلے 9 سالوں میں ہونے کے 10 فیصد امکان ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔