پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد سے ہی پاکستان کی دنیا بھر میں فضیحت ہو رہی ہے۔ دوسری طرف امریکہ سمیت یورپ کے سبھی ملکوں نے ہندوستان کی حمایت کی ہے۔ برطانیہ نے بھی دہشت گردی کے خلاف کھل کر ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہونے کی بات کہی ہے۔ اسی درمیان امن کا نوبل انعام پانے والی ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں بلکہ دشمن تو دہشت گرد اور علیحدگی پسند ہیں۔ انہوں نے دہشت گردانہ واقعات کی شدید مذمت کی۔
Published: undefined
’لائیو ہندوستان‘ کی خبر کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ملالہ نے کہا، ’’ ہندوستان اور پاکستان کو مل کر دہشت گردی اور تقسیم کرنے والی طاقتوں کو روکنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے معاملوں میں عالمی برادری کو دخل دینا چاہیے اور امن اور بات چیت کی وکالت کرنی چاہیے۔‘‘
Published: undefined
ملالہ نے کہا کہ وہ خود پاکستان میں دہشت گردی کی شکار ہو چکی ہیں۔ 2012 میں اسکول جاتے وقت طالبان نے ان پر جان لیوا حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جڑوں پر بات کرنی چاہیے۔ آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے، کیونکہ کوئی پیدا ہوتے ہی علیحدگی پسند یا دہشت گرد نہیں ہو جاتا۔ کچھ ایسی باتیں ہوں گی جس کی وجہ سے علیحدگی پسند اور دہشت گرد پیدا ہوتے ہیں۔ ہمیں امن کے راستے سے انہیں کمزور کرنا ہوگا۔
Published: undefined
ملالہ نے آگے کہا، ’’جن لوگوں نے دہشت گردی کی وجہ سے اپنے عزیزوں کو کھویا ہے، ان کو لے کر میں بہت غمزدہ ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس خطرناک وقت میں پاکستان میں سبھی دوستوں اور کنبہ کے اراکین کے بارے میں خیال کرتی ہوں۔ عالمی سطح پر بات چیت کو بڑھاوا دیا جانا چاہیے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی مسلسل دہشت گردی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہی ہیں۔ اس دوران انہیں مخالف طاقتوں کی طرف سے نقصان پہنچانے کی بھی کوششیں کی گئیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ سال 2014 میں ملالہ یوسفزئی کو ان کی جدوجہد اور کوششوں کے لیے امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined