عالمی خبریں

کیپیٹل ہل تشدد: ٹرمپ اور پینس کی وہائٹ ہاؤس میں میٹنگ

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اٹارنی جنرل ولیم بر نے گزشتہ ماہ اپنے استعفی سے قبل ٹرمپ کو صورتحال سے واقف کرایا تھا، جبکہ وائٹ ہاؤس کے ایک دیگر افسر پیٹ سپولون نے بھی صدر کو اسی طرح کا مشورہ دیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

واشنگٹن: امریکہ میں کیپیٹل ہلس پر حملے کے بعد پہلی بار امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائک پینس نے وائٹ ہاؤس میں ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ وہ اپنی مدت کار کے باقی وقت ایک ساتھ کام کے لئے پابند عہد ہیں صدر اور نائب صدر کی پیر کو ہوئی میٹنگ کے بعد ایک سینئر افسر نے کہا کہ ’’دونوں لیڈروں کے مابین اچھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے انتظامیہ کے گزشتہ چار برسوں کے کاموں اور کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی مدت کار کے باقی دنوں کے لئے ملک کی جانب سے کام جاری رکھنے کا عہد کیا‘‘۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی پارلیمنٹ میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کی فتح کی کانگریس میں تصدیق کے دوان ٹرمپ حامیوں کے کیپیٹل ہلس پر حملے کے بعد پینس اور ٹرمپ کے رشتے میں تلخی آگئی تھی۔ اس تشدد کے لئے ڈیموکریٹس نے ٹرمپ پر اپنے حامیوں کو بھڑکانے کا الزام لگایا تھا۔

Published: undefined

ٹرمپ حال کے واقعہ کے لئے خود کو معاف نہ کریں: آٹارنی جنرل

امریکی انتظامیہ کے دو سابق سینئر ارکان نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود کو معاف نہ کریں۔ سی این این نے یہ رپورٹ دی ہے، میڈیا رپورٹوں میں مختلف ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سابق اٹارنی جنرل ولیم بر نے گزشتہ ماہ اپنے استعفی سے قبل ٹرمپ کو صورتحال سے واقف کرایا تھا، جبکہ وائٹ ہاؤس کے ایک دیگر افسر پیٹ سپولون نے بھی صدر کو اسی طرح کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کو اس سلسلے میں شبہ ہے کہ نائب صدر مائک پنس، نائب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد کیپیٹل ہلس پر ہوئے حملے کے لئے ٹرمپ کو معاف کریں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ چھ جنوری کو ٹرمپ کے ہزاروں حامیوں نے کیپیٹل بلڈنگ پر حملہ کردیا تھا جہاں کانگریس صدارتی انتخابات کے نتائج کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو انتخابی عمل کو روکنے کے لئے لڑنے کو کہا تھا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی حال ہی میں اپنے اور اپنے کاروباریوں کو معاف کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر کے پاس خود کو معاف کرنے کی طاقت ہے لیکن خود کو معافی کرنا صرف فیڈرل کرائم تک ہی محدود ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined