آزادی کے بعد پہلی مرتبہ کاغذ پر نہیں ہوگا بجٹ

آزاد ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا جب ارکان پارلیمنٹ اورباقی لوگوں کے پاس بجٹ کی کاپیاں کاغذکی شکل میں نہیں ہوں گی۔

تصویر آئی اے این  ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کورونا وبا نے ہر چیز بدل کر رکھ دی ہے اور ایسا نہیں ہے کہ یہ تبدیلیا ں صرف ہندوستان میں رونما ہو رہی ہیں بلکہ یہ تبدیلیاں پوری دنیا میں رونما ہو رہی ہیں ۔ ہندوستان میں جہاں کورونا کے نام پر پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نہیں ہوا وہیں اس مرتبہ بجٹ اجلاس بھی گزشتہ سالوں سے پوری طرح منفرد ہوگا ۔ اس سال بجٹ کاغذ پر نہیں دیکھنے کو ملے گا۔

آزاد ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوگا جب ارکان پارلیمنٹ اورباقی لوگوں کے پاس بجٹ کی کاپیاں کاغذکی شکل میں نہیں ہوں گی۔ کورونا کی وجہ سے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال بجٹ کی کاپیاں پرنٹ نہیں کی جائیں گی بلکہ یہ سافٹ کاپی کی شکل میں پیش کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق اس سال بجٹ کا ایک لنک ہوگا جو تمام ارکان کو بجٹ پیش کرنے کے ساتھ دیا جائے اور یہ لنک صحافیوں کو بھی دستیاب ہوگا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بجت پیش کریں گی اور ارکان اس لنک پر جا کر بجٹ سفارشات پڑھ سکتے ہیں۔ واضح رہے سال بجٹ جب پرنٹ کے لئے جاتا تھا تو ایک ہلوے کی تقریب منعقد ہوتی تھی جس میں کاپی پرنٹ کے لئے جانے سے پہلے کھانے کے لئے ہلوا بنوایا جاتا تھا ۔

کورونا وبا کے پیش نظر حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے لیکن اس فیصلہ سے ان ارکان پارلیمنٹ کو دشواری آ سکتی ہے جن کو لنک کے ذریعہ سافٹ کاپیاں پڑھنے کی عادت نہیں ہے۔ اب سب کی نظریں اس پر ہیں کہ اس سال کا بجٹ کس طرح کا ہوگا کیونکہ وبا کی وجہ سےپوری معیشت بری طرح متاثر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔