عالمی خبریں

بنگلہ دیش: 5 ماہ سے جیل میں قید ہندو مذہبی رہنما چنمے داس کو ملی ضمانت، ملک سے غداری کا تھا الزام

چنمے کرشن داس اسکان کے پجاری اور ’بنگلہ دیش سمِّلت سناتنی جاگرن جوت‘ کے ترجمان ہیں۔ انہیں 25 نومبر 2024 کو ڈھاکہ ہوائی اڈہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>چنمےکرشن داس (ویڈیو گریب)</p></div>

چنمےکرشن داس (ویڈیو گریب)

 
Admin

بنگلہ دیش کے ہائی کورٹ نے 5 ماہ سے جیل میں قید ہندو مذہبی رہنما چنمے کرشن داس کو ضمانت دے دی ہے۔ چنمے کے وکیل اپورو کمار بھٹاچاریہ نے 23 اپریل کو ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی تھی۔ چنمے کرشن داس اسکان کے پجاری اور ’بنگلہ دیش سمِّلت سناتنی جاگرن جوت‘ کے ترجمان ہیں۔ انہیں 25 نومبر 2024 کو ڈھاکہ ہوائی اڈہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انہیں چٹگانگ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے ضمانت عرضی خارج کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا تھا۔ ان پر بنگلہ دیش کے قومی پرچم کی توہین کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Published: undefined

چٹگانگ کی نچلی عدالت نے 2 جنوری 2025 کو ان کی عرضی خارج کر دی تھی، جس کے بعد انہوں نے ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے عرضی داخل کی تھی۔ ہائی کورٹ نے فروری 2025 میں بنگلہ دیشی حکومت سے یہ بتانے کے لیے کہا تھا کہ چنمے کرشن داس کو ضمانت کیوں نہیں دی جانی چاہیے۔ ’دی ڈیلی اسٹار‘ کی رپورٹ کے مطابق چنمے کرشن داس کے وکیل پرولاد دیب ناتھ نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ان کے جیل سے رہا ہونے کی امید ہے۔ اگر سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک نہیں لگاتی ہے تو چنمے داس کو رہا کر دیا جائے گا۔ جسٹس محمد عطاء الرحمن اور جسٹس محمد علی رضا کی بنچ نے چنمے داس کی ضمانت عرضی پر سماعت کی ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹ کے مطابق 23 اپریل کو چنمے داس کے وکیل اپورو کمار بھٹاچاریہ نے ہائی کورٹ کی بنچ سے اپنے موکل کو ضمانت دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ چنمے بیمار ہیں اور بغیر کسی سماعت کے جیل میں پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال 31 اکتوبر کو چٹگانگ کے موہورا واڑد بی این پی کے سابق جنرل سکریٹری فیروز خان نے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف معاملہ درج کرایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined