عالمی خبریں

چین: شنگھائی میں دو مہینے بعد کووڈ پابندیوں میں نرمی، سڑکوں پر لوٹی زندگی

شنگھائی حکومت کی ترجمان ین شن نے کہا کہ یہ ایسا دن ہے جس کا ہم طویل عرصہ سے خواب دیکھتے آئے ہیں، شن نے کہا کہ یہ دن مشکل سے آیا ہے اور ہمیں اسے سنبھال کر رکھنے اور حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔

شنگھائی، تصویر آئی اے این ایس
شنگھائی، تصویر آئی اے این ایس 

چین کا معاشی اور عالمی کاروباری مرکز سنگھائی میں بدھ کے روز دو مہینے کے سخت لاک ڈاؤن کے بعد کووڈ پابندیوں میں نرمی دی گئی۔ پورے شہر میں پروڈکشن اور رہن سہن سے متعلق معمولات کو پوری طرح سے بحال کر دیا گیا ہے۔ بسوں، ریل اور پھیری سروس پھر سے شروع ہو گئی ہے۔ دنیا کے اہم کاروباری مرکز شنگھائی میں پرائیویٹ کاروں اور کارپوریٹ گاڑیوں کو بھی عام طور سے چلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ شاپنگ مال، سپرمارکیٹ، فارمیسی اور دیگر کمرشیل آؤٹ لیٹس نے بھی بدھ سے اپنا آف لائن کاروبار پھر سے شروع کر دیا ہے۔ بازاروں میں گاہکوں کی بھیڑ پھر سے دکھائی دینے لگی ہے۔

Published: undefined

شنگھائی حکومت کی ترجمان ین شن نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’’یہ ایک ایسا دن ہے جس کا ہم طویل عرصہ سے خواب دیکھتے آئے ہیں۔‘‘ شن نے مزید کہا کہ یہ دن مشکل سے آیا ہے اور ہمیں اسے سنبھال کر رکھنے اور محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم سب مل کر اس شنگھائی کا استقبال کریں جسے ہم جانتے ہیں اور پہلے ہم سے غلطی ہو گئی تھی۔

Published: undefined

اس سے پہلے سخت کووڈ پابندیوں میں نرمی دینے کا اعلان کرتے ہوئے شنگھائی کے ڈپٹی میئر جونگ منگ نے منگل کو میڈیا اہلکاروں سے کہا تھا کہ شہر اب بھی کووڈ کی روک تھام اور کنٹرول کے اہم مراحل میں ہے، اس لیے سبھی کی حمایت اور تعاون کی ضرورت ہے۔ سبھی کو وبا سے بچاؤ کے احتیاطی اقدامات پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined