عالمی خبریں

امریکہ میں حادثہ: لینڈنگ کے دوران یو ایس ایئر لائنس کا طیارہ ہیلی کاپٹر سے ٹکرایا، کئی اموات کا خدشہ

رپورٹ کے مطابق رات تقریباً 9 بجے جیٹ طیارہ وچیٹا رنوے کے قریب فوج کے بلیک ہاک ہیک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ حادثہ کے بعد رونالڈ ریگن نیشنل ایئر پورٹ سبھی پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

امریکہ میں ایک بڑا طیارہ حادثہ ہوا ہے۔ نیوز ایجنسی رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایئر لائنس کی فلائٹ 5342 بدھ کو واشنگٹن ڈی سی کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئر پورٹ کے پاس ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے لینڈنگ کے وقت ٹکرا گئی۔ اس حادثہ کے بعد ایئر پورٹ سے سبھی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ رونالڈ ریگن نیشنل ایئر پورٹ نے بدھ کی دیر رات بیان جاری کرکے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رات تقریباً 9 بجے یہ ٹکر ہوئی ہے۔ اس وقت جیٹ طیارہ وچیٹا کنساس سے اڑا تھا۔ ہوائی اڈے کے رنوے کے پاس پہنچتے وقت فوج کے بلیک ہاک ہیک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔

Published: undefined

طیارہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی اہلکار موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش میں لگ گئے۔ واشنگٹن ڈی سی فائر ڈپارٹمنٹ نے الگ سے اس معاملے کی تصدیق کی ہے۔ وہیں وہائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو حالات سے باخبر کرا دیا گیا ہے۔ امریکی ایئر لائنس ویب سائٹ کے مطابق حادثہ کے شکار جیٹ میں 65 مسافروں کے بیٹھنے کی صلاحیت ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اس واقعہ کو لے کر 'ایکس' پر پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں فی الحال بہتری کی امید کرتے ہیں۔

Published: undefined

امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے کہا ہے کہ اس واقعہ میں کئی لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں کہا، "حالانکہ ابھی تک نہیں پتہ کہ طیارہ میں سوار کتنے لوگ مارے گئے ہیں لیکن ہمیں پتہ ہے کہ کچھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔"

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے طیارہ نے ریگن ایئر پورٹ سے لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر کو ٹکر ماری۔ ٹکر کے بعد طیارہ آگ کے گولہ میں تبدیل ہو جاتا ہے اور آسمان میں چنگاری پھوٹ پڑتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined