عالمی خبریں

برکینا فاسو میں سونے کی کان کے قریب دھماکہ، 60 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

عینی شاہد نے بتایا کہ ’’مجھے ہر طرف لاشیں نظر آ رہی تھیں۔ وہ خوفناک منظر تھا۔ پہلا دھماکہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً دو بجے ہوا تھا۔ اس کے بعد بھی کئی دھماکے ہوئے۔‘‘

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

جنوب مغربی بریکنا فاسو میں پیر کے روز سونے کی کان کے پاس زبردست دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 60 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حادثہ میں 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کچھ کی حالت انتہائی سنگین ہے۔ یہ اطلاع برکنا فاسو کی میڈیا نے دی ہے۔ ’آر ٹی بی‘ کی اطلاع کے مطابق گبومبلورا گاؤں میں دھماکہ کے بعد علاقے کے افسران نے متاثرین کی تعداد کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ کانکنی کے لیے استعمال کیے جانے والے کیمیکل کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا۔

Published: undefined

دھماکہ کے دوران موقع پر موجود ایک فوریسٹ اہلکار نے ’دی ایسوسی ایٹیڈ پریس‘ سے کہا کہ ’’مجھے ہر طرف لاشیں نظر آ رہی تھیں۔ وہ خوفناک منظر تھا۔‘‘ انھوں نے مزید بتایا کہ پہلا دھماکہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً دو بجے ہوا تھا۔ اس کے بعد بھی کئی دھماکے ہوئے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ برکینا فاسو میں اس وقت بدامنی کا ماحول قائم ہے۔ افریقی ایسو سی ایشن نے ملک کو آئینی نظام بحال ہونے تک معطل کر دیا ہے۔ ایسو سی ایشن کے ذریعہ برکینا فاسو کو وہاں ہوئے تختہ پلٹ کے بعد معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ یہاں باغی فوجیوں نے تشدد کو روکنے میں نااہلی کا حوالہ دیتے ہوئے جمہوری طور سے منتخب کیے گئے صدر روچ مارک کرشچین کابورے کو ہٹا دیا تھا۔ تختہ پلٹ کے بعد فوجی لیڈر لیفٹیننٹ کرنل پال ہنری سنداؤگے دامیبا کو اس ملک کا صدر قرار دیا گیا تھا۔ اقتدار حاصل کرنے کے بعد دامیبا نے نئے فوجی سربراہ کی تقرری بھی کر دی تھی۔ ساتھ ہی ملک کے نام خطاب میں نئے صدر نے برکینا فاسو میں حالات بہتر ہونے پر آئینی حکومت بحال کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ ملک کے سابق صدر راجدھانی میں اب بھی نظر بند ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined